ارجنٹائن میں فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ارجنٹائن کے مغربی صوبے سان خوان میں جنگلات کی آگ پر قابو پانے کے مشن پر مامور فائر فائٹنگ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

صوبائی حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا بیل 412  ہیلی کاپٹر سان خوان کے ایشگوالاستو قدرتی پارک  میں لگی جنگلاتی آگ پر قابو پانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

سان خوان کے گورنر مارسیلو اوریگو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا،
’ہمیں صوبے میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی انتہائی افسوسناک خبر موصول ہوئی، جس میں 7 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔‘

گورنر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں فائر فائٹرز، پولیس اہلکار اور سول پروٹیکشن کے عملے کے ارکان شامل ہیں۔

ایمرجنسی سروسز کے مطابق ہیلی کاپٹر کا بدھ کی صبح بیس اسٹیشن سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

حکام کے بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر پڑوسی صوبے لا ریوجا  جا رہا تھا، جہاں جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے امدادی کارروائیوں میں مدد فراہم کرنا اس کا مقصد تھا۔

حکام نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp