انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے قومی و عالمی تعاون ناگزیر، وزیراعظم اور صدر مملکت کا عالمی دن پر پیغام

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ انسدادِ انسانی اسمگلنگ کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ جیسے منظم بین الاقوامی جرم کے خاتمے کے لیے قومی اور عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی اسمگلنگ صرف ایک بین الاقوامی جرم نہیں بلکہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی بھی ہے، جس کے مکمل سدباب کے لیے قانونی، سماجی، انتظامی اور حکومتی سطح پر جامع حکمت عملی ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور ایران میں انسداد دہشتگردی، منشیات اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے پیشگی روک تھام کی خصوصی حکمت عملی وضع کی ہے، جبکہ صوبائی حکومتوں، انٹرپول اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسدادِ منشیات و جرائم (UNODC) کے ساتھ بھی تعاون جاری ہے۔

وزیراعظم نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع ایف آئی اے کو دیں اور کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے متاثرین مجرم نہیں بلکہ مظلوم ہیں، جنہیں قانونی تحفظ، نفسیاتی معاونت اور معاشرے میں باعزت بحالی کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے عالمی اور مربوط تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت، بے روزگاری اور تنازعات اس جرم کی بنیادی وجوہات ہیں، جبکہ نوجوانوں کو آن لائن دھوکہ دہی اور جعلی بیرونِ ملک ملازمت کی پیشکشوں سے بچانے کے لیے جامع حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف اپنی حکمت عملی مزید مؤثر بنائی ہے، ایف آئی اے اس جرم کے خلاف صفِ اول کا کردار ادا کر رہا ہے اور انٹیلی جنس صلاحیتوں کے ساتھ سرحدی نگرانی کو بھی مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محفوظ، باوقار اور باامید پاکستان کی تعمیر ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گلاسگو میں جیولین تھرو کا سنسنی خیز مقابلہ، ارشد ندیم، چوپڑا اور پاتھیرگے کے درمیان طلائی تمغے کی جنگ

بی ایم ڈبلیو نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیوں کیا؟

سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی مدت میں مزید 3 سال کی توسیع کر دی

پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان 4 ٹیسٹ میچوں کی ہاکی سیریز کا پہلا مقابلہ آج اسلام آباد میں ہوگا

جاپان کے تعاون سے ایف آئی اے کی سرحدی نگرانی مزید مضبوط، جدید آلات اور گاڑیاں فراہم

ویڈیو

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین