مصنوعی ذہانت کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کر سکتا، خواتین کی مؤثر شمولیت ناگزیر ہے، شزا فاطمہ

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ جدید دور میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بغیر کوئی بھی ملک ترقی نہیں کر سکتا، جبکہ قومی ترقی اور خوشحالی کے لیے خواتین کی مؤثر شمولیت ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ بلوچستان کی وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ سے ملاقات، نیشنل ڈیجیٹل پالیسی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شزا فاطمہ نے کہا کہ ملک میں خواتین موبائل صارفین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آئی ٹی سیکٹر میں ان کا کردار نہایت اہم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک کروڑ مفت سمز تقسیم کی جا چکی ہیں۔ حکومت ڈیجیٹل رابطوں اور معلومات تک رسائی کو مزید آسان بنا رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تعلیم کے ذرائع بدل چکے ہیں اور اب تعلیم صرف اسکول، اساتذہ اور والدین تک محدود نہیں رہی، جبکہ آئندہ نسلیں معلومات مختلف انداز میں حاصل کریں گی۔

مزید پڑھیں:ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ٹیلی کمیونیکیشن قوانین میں اصلاحات ضروری، شزا فاطمہ

شزا فاطمہ نے کہا کہ نوجوانوں کو عالمی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق تیار کرنا ہوگا کیونکہ مستقبل میں وہی افراد بہتر روزگار حاصل کریں گے جو جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مؤثر استعمال جانتے ہوں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتے ہوئے دور کے تقاضوں کے مطابق خود کو، اپنے خاندان اور پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محسن نقوی کا لاہور ایئرپورٹ کا اچانک دورہ، امیگریشن کاؤنٹرز مکمل کھلے رکھنے کا حکم

80 برس کی عمر میں عالمی اعزاز، چینی مصورہ کائی گاؤ نے تاریخ رقم کردی

بی جے پی کی اوچھی حرکتیں: جھارکھنڈ میں احتجاج کے دوران اسٹوڈنٹ لیڈر نیہا بورا پر سیاہی پھینک دی گئی

عالمی یومِ مقامی اقوام، پاکستان کا حقوق اور روایات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

جھارکھنڈ پیپر لیک اسکینڈل: حکومت پردہ پوشی کرتی رہی، طلبہ کا احتجاج شدت اختیار کر گیا

ویڈیو

آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے ایران اور عمان معاہدے کے قریب، تہران نے امریکی ناکہ بندی ختم کرنے کی شرط رکھ دی

اگر عام آدمی کا احتساب ہوتا ہے تو وزرا بھی قانون سے ماورا نہیں، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

کالم / تجزیہ

فیض، سیالکوٹ اور کرکٹ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں