اداکارہ عروبہ مرزا کا ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کا الزام، مبینہ پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کردیے

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی اداکارہ عروبہ مرزا نے پنجاب اسمبلی کے رکن ثاقب چدھڑ پر ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے مبینہ پیغامات کے اسکرین شاٹس سوشل میڈیا پر شیئر کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ اقبال کیس میں پیشرفت، تفتیش مکمل، ثاقب چدھڑ کے خلاف رپورٹ عدالت میں پیش

عروبہ مرزا نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز میں کچھ اسکرین شاٹس جاری کیے، جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ثاقب چدھڑ کی جانب سے بھیجے گئے پیغامات ہیں۔ مبینہ پیغامات میں انہیں بار بار رابطہ کرنے اور گفتگو جاری رکھنے کے لیے اسنیپ چیٹ پر آنے کا کہا گیا۔

اداکارہ نے اسکرین شاٹس کے ساتھ لکھا کہ ’مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور کے بعد اب میری باری ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amna Rasool (@allpakshowbizstarz)

عروبہ مرزا کا الزام سامنے آنے کے بعد یہ معاملہ مزید توجہ حاصل کر گیا ہے، کیونکہ اس سے قبل اداکاراؤں مومنہ اقبال اور طوبیٰ انور بھی ثاقب چدھڑ پر الزامات عائد کرچکی ہیں۔

اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال کی درخواست پر ثاقب چدھڑ کے خلاف الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی تحقیقات قومی سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کررہی ہے۔

یہ بی پڑھیں: ’یہ سب پیسے کا کھیل ہے‘، خلیل الرحمان قمر کا مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع پر بڑا بیان، لِو اِن ریلیشن شپ پر سخت ردعمل

مومنہ اقبال نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں طویل عرصے تک آن لائن ہراسانی، سائبر بُلنگ، ذہنی دباؤ اور دھمکیوں کا سامنا رہا۔

دوسری جانب اداکارہ طوبیٰ انور نے بھی حال ہی میں الزام لگایا تھا کہ ثاقب چدھڑ نے انہیں تحفے میں آئی فون دینے کی پیشکش کی تھی۔

ثاقب چدھڑ کی جانب سے عروبہ مرزا کے تازہ الزامات پر تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایپل کے ستمبر ایونٹ میں آئی فون 18 پرو اور آئی فون الٹرا متعارف کرائے جانے کا امکان

اسحاق ڈار کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، فلسطین اور مشرقی بیت المقدس کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اوپن اے آئی ہگنگ فیس سائبر حملہ: نئی تفصیلات سامنے آگئیں، اے آئی ایجنٹس کی بڑھتی صلاحیتوں پر ماہرین پریشان

پاک فضائیہ کے سربراہ سے بیلاروسی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

وفاقی آئینی عدالت کا ریٹائرڈ ملازمین کے حق میں اہم فیصلہ، پینشن بنیادی قانونی حق قرار

ویڈیو

جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

محدود وسائل میں عائشہ بلوچ نے بھارت کو کیسے چت کیا؟ باکسر کی متاثر کن کہانی

ایکشن کمیٹی نے الیکشن فارم سے ریاست پاکستان سے وفاداری کی شق نکالنے کا مطالبہ کیا، وزیر امور کشمیر امیر مقام

کالم / تجزیہ

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین