’یہ سب پیسے کا کھیل ہے‘، خلیل الرحمان قمر کا مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ تنازع پر بڑا بیان، لِو اِن ریلیشن شپ پر سخت ردعمل

جمعہ 29 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف مصنف اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر نے اداکارہ مومنہ اقبال اور ثاقب چدھڑ کے مبینہ ماضی کے تعلق سے متعلق جاری بحث پر گفتگو کی ہے۔

یہ معاملہ اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آیا جب مومنہ اقبال کے نکاح سے قبل ان کے سابق مبینہ ساتھی ثاقب چدھڑ کی جانب سے انہیں فون پر دھمکیاں دینے کے الزامات سامنے آئے، جس کے بعد یہ موضوع عوامی توجہ کا مرکز بن گیا۔

حال ہی میں ریحان طارق کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خلیل الرحمان قمر نے معاشرے میں بڑھتے ہوئے غیر ازدواجی تعلقات اور لِو اِن ریلیشن شپ کے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پورے معاملے میں سب سے بڑی بات جو ہم نے نظر انداز کر دی ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں لِو اِن ریلیشن شپ کی قبولیت سکھائی جا رہی ہے۔ کوئی یہ نہیں سوچ رہا کہ اس سے معاشرے کو خاموشی سے کتنا نقصان پہنچ رہا ہے۔ اگر یہ ایک نارمل چیز بن گئی ہے اور اسے قبول کیا جا رہا ہے تو پھر پاکستان کے ساتھ ‘اسلامی’ کا لفظ ہی ہٹا دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب لِو اِن ریلیشن شپ کے بہت سے جواز پیش کیے جا رہے ہیں۔ ایسا نہ کریں، خدا کے لیے اسے نارمل اور مقبول نہ بنائیں۔ ہمارے کسی بھی مذہبی عالم نے اس کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔ اس کا بنیادی مقصد نکاح کے ادارے کو کمزور کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ثاقب چدھڑ پر سنگین الزامات عائد کرنے والی اداکارہ مومنہ اقبال نے نکاح کرلیا

انہوں نے مزید کہا کہ آخر یہ مرد اتنے پیسے کہاں سے لاتے ہیں؟ لڑکیوں کے لیے بھی یہ آسان پیسہ بن جاتا ہے۔ یہ نہیں بدلیں گے کیونکہ یہ سب پیسے کا کھیل ہے۔ اگر یہ رشتہ ہے تو اس میں جذبات ہوتے ہیں اور اگر یہ بزنس ہے تو پھر اسے کھل کر طے کرنا چاہیے۔

خلیل الرحمان قمر نے یہ بھی کہا کہ مسٹر چدھڑ کو بھی شرم آنی چاہیے۔ اس کیس میں دونوں برابر کے ذمہ دار ہیں۔ اگر یہ رشتہ تھا تو اسے عزت سے ختم کرنا چاہیے تھا اور اگر یہ سرمایہ کاری تھی تو اسے نجی طور پر حل کرنا چاہیے تھا۔ یہ سب عوامی سطح پر بات کرنے والی بچکانہ حرکتیں ہیں۔ دونوں کی رضامندی موجود تھی اور دونوں کی طرف سے معاملہ واضح تھا۔

یہ بھی پڑھیں: مومنہ اقبال ہراسانی کیس میں اہم پیش رفت، نکاح کی تاریخ سامنے آگئی، بہن کے چونکا دینے والے انکشافات

انہوں نے مزید کہا ہمیں غلط طریقے سے گمراہ کیا جا رہا ہے۔ اس میں دونوں برابر کے ذمہ دار ہیں۔ سادہ سی بات ہے کہ جب ازدواجی تعلق سے باہر کوئی تعلق ہوتا ہے تو اس میں مرد اور عورت دونوں شامل ہوتے ہیں۔ عورت اکیلی ایسے تعلق میں شامل نہیں ہوتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں