عمران خان کی اسپتال منتقلی کی درخواست: رجسٹرار کے اعتراضات کے خلاف اپیل کل سماعت کے لیے مقرر

جمعرات 30 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اسپتال منتقلی کی درخواست پر رجسٹرار سپریم کورٹ کے عائد کردہ اعتراضات کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی نے سزا معطلی کے لیے وفاقی آئینی عدالت سے رجوع کر لیا

سپریم کورٹ کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کل اپنے چیمبر میں بانی پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کریں گے۔

یاد رہے کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر یہ اعتراض عائد کیا تھا کہ جمع کرائے گئے وکالت نامے پر بانی پی ٹی آئی کے دستخط موجود نہیں تھے جس کے باعث درخواست پر اعتراضات لگا دیے گئے تھے۔

مزید پڑھیے: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی قیدِ تنہائی کیخلاف درخواستوں پر اعتراضات دور، سماعت کل ہوگی

بعد ازاں بانی پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے دستخط شدہ وکالت نامہ سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، جس کے بعد اعتراضات کے خلاف دائر اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp