’دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘، عروبہ مرزا کے الزامات پر ثاقب چدھڑ کا سخت ردعمل

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ عروبہ مرزا کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے مبینہ پرانے پیغامات کے اسکرین شاٹس پر ردعمل دیتے ہوئے ان دعوؤں کو مسترد کر دیا ہے۔

ثاقب چدھڑ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں موقف اختیار کیا کہ اداکارہ کی جانب سے شیئر کیے گئے پیغامات ان کے اصل اکاؤنٹ سے نہیں بھیجے گئے بلکہ کسی جعلی اکاؤنٹ سے ارسال کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا اصل اکاؤنٹ خود استعمال کرتے ہیں۔

رکن پنجاب اسمبلی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’عروبہ مرزا کبھی بھی میرے لیے اہم نہیں رہیں اور دشمن بھی خاندانی ہونا چاہیے‘۔

واضح رہے کہ اداکارہ عروبہ مرزا نے انسٹاگرام اسٹوریز پر کچھ مبینہ پرانے چیٹ اسکرین شاٹس شیئر کیے جن میں بظاہر ثاقب چدھڑ کی جانب سے گفتگو شروع کرنے اور اسنیپ چیٹ پر بات جاری رکھنے کی درخواستیں دکھائی گئی ہیں۔ اداکارہ نے ان اسکرین شاٹس کے ساتھ لکھا تھا کہ مومنہ اقبال، سیدہ طوبیٰ اور اب میں بھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘