’پاکستان کے لیے اپنی بہترین کارکردگی دکھاؤں گا‘ ارشد ندیم کی فائنل کے لیے دعاؤں کی اپیل

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے فائنل میں رسائی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے قوم سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز: ارشد ندیم جیولن تھرو کے فائنل میں پہنچ گئے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں ارشد ندیم نے کہا، ’الحمدللہ! اللہ کے فضل و کرم سے میں کامن ویلتھ گیمز کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر گیا ہوں۔ آپ سب کی محبت، حمایت اور دعاؤں کا دل سے شکر گزار ہوں۔‘

انہوں نے کہا کہ براہِ کرم کل ہونے والے فائنل کے لیے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ ان شااللہ پاکستان کے لیے اپنی بہترین کارکردگی پیش کروں گا۔

واضح رہے کہ اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں جاری کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 78.63 میٹر کی بہترین تھرو کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

مزید پڑھیں:کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم

18 ایتھلیٹس کے درمیان ہونے والے مقابلے میں وہ مجموعی طور پر 7ویں پوزیشن پر رہے۔ ان کی دوسری کوشش فاؤل قرار پائی جبکہ تیسری تھرو 75.65 میٹر رہی۔

ارشد ندیم کا فائنل مقابلہ ہفتہ کی شب پاکستانی وقت کے مطابق 12 بج کر 15 منٹ پر ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp