کامن ویلتھ گیمز میں ارشد ندیم ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے لیے پرعزم

پیر 13 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے رواں ماہ کے آخر میں شروع ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں ایک بار پھر تاریخ دہرانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ارشد ندیم نے 2022 میں برمنگھم میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کے ساتھ جیولن تھرو کا طلائی تمغہ اپنے نام کیا تھا۔

29 سالہ ایتھلیٹ پیر کو سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے جہاں وہ کامن ویلتھ گیمز سے قبل ایک بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا صدر جیانی انفانٹینو سے ملاقات، ارشد ندیم عالمی اسپورٹس آئیکون بن گئے

کامن ویلتھ گیمز 23 جولائی سے 2 اگست تک اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں منعقد ہوں گے۔

اتوار کو لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں اپنی آخری تربیتی نشست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ انہوں نے کامن ویلتھ گیمز کے لیے بھرپور تیاری کی ہے۔

’میں کامن ویلتھ گیمز جیسے بڑے ایونٹ سے پہلے سوئٹزرلینڈ میں ایک مقابلے میں حصہ لوں گا، میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ کسی بھی بڑے مقابلے سے قبل ایک ایونٹ میں شرکت کروں تاکہ اپنی فارم، تیاری اور صلاحیت کا بہتر اندازہ ہو سکے۔‘

میان چنوں سے تعلق رکھنے والے ارشد ندیم کا 2024 پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کا تاریخی تھرو آج بھی اولمپک اور ایشیائی ریکارڈ کے طور پر برقرار ہے۔

2022 کے کامن ویلتھ گیمز کی یادیں تازہ کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا کہ 4 سال پہلے میں نے کامن ویلتھ گیمز کا ریکارڈ قائم کیا تھا اور آج بھی وہ دفاعی چیمپیئن ہیں۔

’اس وجہ سے مجھ پر دباؤ بھی ہے کیونکہ گزشتہ 4 برس سے میں چیمپیئن ہوں اور اب مجھے اپنا اعزاز برقرار رکھنے کے لیے ایک بار پھر بہترین کارکردگی دکھانا ہوگی۔‘

مزید پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز 2026: پاکستان کے 36 رکنی دستے کا اعلان، ارشد ندیم قیادت کریں گے

ارشد ندیم نے، جو 2024 اولمپکس کے لیے براہِ راست کوالیفائی کرنے والے پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ بھی ہیں، کہا کہ گلاسگو میں مقابلہ انتہائی سخت ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں سری لنکا کے جیولن تھرو ایتھلیٹ رومیش تھارانگا نے اوسٹراوا گولڈن اسپائک میٹ میں 86.57 میٹر کی شاندار تھرو کی ہے۔

’اس لیے میں سمجھتا ہوں کہ گلاسگو میں اس بار بھی سخت مقابلہ ہوگا، تاہم میں اس کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔ میدان میں اترتے وقت ہمیشہ دباؤ ہوتا ہے، لیکن کامیابی کے لیے اسی دباؤ پر قابو پانا ضروری ہوتا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ، دفاعی پیداوار اور خود انحصاری پر بریفنگ

بھارت سندھ طاس معاہدے سے یکطرفہ طور پر نہیں نکل سکتا، پاکستانی سفیر کا بھارتی سفیر کو کرارا جواب

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں