’پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں‘، بھارتی اداکارہ شہناز گل بھی ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کی دیوانی نکلیں

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی اداکارہ، گلوکارہ اور ٹی وی شخصیت شہناز گل نے پاکستانی ڈراموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ محبت، جذبات اور کہانی سنانے کے انداز میں پاکستانی ڈراموں کا کوئی مقابلہ نہیں۔

ایک حالیہ انٹرویو میں شہناز گل نے اپنے پسندیدہ پاکستانی فنکاروں کا ذکر کرتے ہوئے ہانیہ عامر، بلال عباس اور فہد مصطفیٰ کے نام لیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی مضبوط کہانیاں، کرداروں کے درمیان فطری کیمسٹری اور جذبات کی خوبصورت عکاسی ناظرین کو ابتدا سے اختتام تک اپنے سحر میں جکڑے رکھتی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں کی سب سے نمایاں خوبی یہ ہے کہ ان میں محبت کے اظہار کے لیے جسمانی قربت کا سہارا نہیں لیا جاتا بلکہ صرف نظریں، مکالمے، احساسات اور کرداروں کے جذبات ہی رشتوں کی گہرائی کو مؤثر انداز میں بیان کرنے کے لیے کافی ہوتے ہیں۔

شہناز گل کے مطابق یہی فطری انداز پاکستانی ڈراموں کو دنیا بھر کے دیگر ڈراموں سے منفرد بناتا ہے جبکہ ان کی اسٹوری ٹیلنگ ناظرین کی دلچسپی کو آخری قسط تک برقرار رکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہناز گل نے کیا واقعی سدھارتھ کی موت سے فائدہ اٹھایا؟

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی ڈراموں کا معیار، جذباتی گہرائی اور رومانس پیش کرنے کا منفرد انداز واقعی قابلِ تعریف ہے اور یہی خصوصیات انہیں دوسرے ممالک کے ڈراموں سے ممتاز بناتی ہیں۔

واضح رہے کہ شہناز گل کو ریئلٹی شو بگ باس 13 میں شرکت کے بعد غیرمعمولی شہرت ملی۔ مرحوم اداکار سدھارتھ شکلا کے ساتھ ان کی دوستی بھی مداحوں میں بے حد مقبول رہی۔ بعد ازاں انہوں نے سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا جبکہ ’تھینک یو فار کمنگ‘ سمیت دیگر فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد میں موسلا دھار بارش، تمام شاہراہوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں، پولیس

براڈ پیک پر برفانی تودہ گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری، 10 میں سے 4 کوہ پیماؤں کی لاشیں برآمد

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے کے پی اور بلوچستان کے تاجروں کی ملاقات، کیا کچھ زیربحث آیا؟

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے وفود میں اہم ملاقات، کشیدگی ختم کرنے پر اتفاق

صنعتی پولٹری فارمنگ سے فوڈ پوائزننگ کے جراثیم 100 گنا بڑھ گئے، نئی تحقیق

ویڈیو

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

فون گرو فارم خانیوال: جدید زراعت اور لائیو اسٹاک کی ترقی کا ایک مثالی ماڈل

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘