وزیراعظم نے ورلڈ بینک کی مالیاتی رپورٹ کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی

جمعہ 31 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان میں مالیاتی وفاقیت سے متعلق ورلڈ بینک کی رپورٹ کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے اصلاحاتی ایجنڈے پر بھرپور عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔

وزیراعظم سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگآبزر کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں ورلڈ بینک نے پاکستان میں مالیاتی وفاقیت کو مضبوط بنانے سے متعلق رپورٹ پیش کی اور اس کے اہم نکات پر بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سمندر پار پاکستانیوں سے اظہارِ تشکر، اکتوبر میں ترسیلاتِ زر 3.4 ارب ڈالر سے زائد

ملاقات میں وزیراعظم نے ورلڈ بینک کے ساتھ پاکستان کی دیرینہ شراکت داری اور ملکی سماجی و معاشی ترقی میں ادارے کے کردار کو سراہتے ہوئے مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئینی وفاقی ڈھانچہ، صوبائی خودمختاری اور وفاق و صوبوں کے درمیان باہمی تعاون ملکی ترقی اور استحکام کے لیے بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔

ورلڈ بینک کے وفد نے رپورٹ میں اٹھارہویں آئینی ترمیم اور ساتویں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے بعد مالیاتی وفاقیت، محصولات، اخراجات، وفاقی و صوبائی مالیاتی تعلقات، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی وسائل کے استعمال سے متعلق تجزیہ اور مختلف پالیسی سفارشات پیش کیں۔

مزید پڑھیں:بھارت کو فاش غلطی کا خمیازہ ضرور بھگتنا ہوگا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کا قوم سے خطاب

وزیراعظم نے رپورٹ کو پالیسی سازی کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی متعلقہ فریقین، خصوصاً صوبوں سے مشاورت اور پاکستان کے آئینی و وفاقی ڈھانچے کو مدنظر رکھتے ہوئے سفارشات کا جائزہ لے اور عوامی مفاد میں قابلِ عمل تجاویز پیش کرے۔

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احد خان چیمہ اور احسن اقبال، مشیر وزیراعظم ڈاکٹر سید توقیر شاہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر