غیر قانونی ہجرت کے خلاف بڑا اقدام، 22 یورپین ممالک کا سخت بارڈر پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 1 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپین کے شہر سیوٹا میں مہاجرین کی بڑی لہر کے بعد اٹلی اور ڈنمارک نے یورپی یونین کے 22 رکن ممالک کی حمایت سے بیرونی سرحدوں کو مزید مضبوط بنانے، غیر قانونی ہجرت روکنے اور انسانی اسمگلنگ کے خلاف مشترکہ اقدامات کا مطالبہ کر دیا۔ ادھر اسپین نے بعض یورپی ممالک کے مؤقف کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سیوٹا بحران نے یورپ کو تشویش میں مبتلا کر دیا

حکام کے مطابق مراکش سے تقریباً 60,000 مہاجرین نے اسپین کے خودمختار شہر سیوٹا میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ہزاروں افراد نے سمندر میں انفلیٹیبل ٹیوبز اور دیگر ذرائع کی مدد سے حفاظتی رکاوٹیں عبور کیں، جبکہ بعض نے بلند سرحدی باڑ پر چڑھنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:امیگریشن پالیسی 2026: غیر قانونی ہجرت کے خلاف ’زیرو ٹالرنس‘ اور ہنرمند پاکستانیوں کے لیے نئے مواقع

رپورٹس کے مطابق سمندری راستے سے عبور کے دوران کم از کم 19 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد یورپی ممالک میں سرحدی سلامتی اور غیر قانونی ہجرت کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی۔

اٹلی اور ڈنمارک کا مشترکہ اقدام

سیوٹا کی صورتحال کے بعد اٹلی اور ڈنمارک نے مشترکہ خط کے ذریعے یورپی یونین کے 22 رکن ممالک کی حمایت حاصل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بیرونی سرحدوں کے تحفظ، غیر قانونی ہجرت کی روک تھام، انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائی اور غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

اٹلی کی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے کہا کہ سیوٹا سے آنے والی تصاویر اس بات کا ثبوت ہیں کہ یورپ کو غیر قانونی ہجرت کے مسئلے پر فوری اور مشترکہ ردعمل دینا ہوگا۔

ان کے مطابق یورپی یونین کی بیرونی سرحدوں کا دفاع کسی ایک ملک نہیں بلکہ پورے یورپ کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

اٹلی کا عارضی سرحدی فیصلہ

سیوٹا بحران کے بعد اٹلی نے عارضی طور پر اسپین کے ساتھ شینگن معاہدے کے تحت کھلی سرحدوں کی سہولت 1 ماہ کے لیے معطل کرتے ہوئے فضائی اور بحری راستوں پر پاسپورٹ چیک کے بغیر آمدورفت روک دی، جسے یورپ میں غیر معمولی اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔

اسپین کا سخت ردعمل

دوسری جانب اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز نے بعض یورپی ممالک کے رویے پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ ریاستیں تعصب، غلط معلومات، لاعلمی یا سیاسی مفادات کی بنیاد پر اسپین کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:غیر قانونی ہجرت کی روک تھام، برطانیہ کا پاکستان کے لیے 80 لاکھ پاؤنڈ اضافی امداد کا اعلان

برسلز کو ارسال کیے گئے اپنے خط میں انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کی جانب سے اسپین کو عارضی طور پر شینگن زون سے خارج کرنے کا مطالبہ غیر مناسب اور تقسیم پیدا کرنے والا رویہ ہے۔

یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس

سیوٹا میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں یورپی یونین کے حکام کا ہنگامی اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں سرحدی سلامتی، غیر قانونی ہجرت، انسانی اسمگلنگ کی روک تھام اور ممکنہ مشترکہ حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

سیوٹا شمالی افریقہ کے ساحل پر واقع اسپین کا خودمختار شہر ہے، جو مراکش کی سرحد سے متصل ہونے کے باعث یورپ میں داخلے کا ایک اہم راستہ سمجھا جاتا ہے۔

گزشتہ کئی برسوں سے یہ علاقہ غیر قانونی ہجرت کے دباؤ کا سامنا کر رہا ہے، تاہم حالیہ بڑے پیمانے پر مہاجرین کی آمد نے یورپی یونین میں سرحدی سلامتی، شینگن نظام اور مشترکہ امیگریشن پالیسی پر بحث کو ایک بار پھر تیز کر دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی