محسن نقوی کے خیالات سے بڑی حد تک اتفاق، اصلاحات کا آغاز اپنی وزارت سے کریں، وزیر دفاع خواجہ آصف کا مشورہ

ہفتہ 1 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ محسن نقوی نے نظام کی خامیوں کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا، اور وہ ذاتی طور پر بڑی حد تک ان خیالات سے اتفاق کرتے ہیں۔ تاہم ضروری ہے کہ محسن نقوی اصلاحات کا آغاز اپنی وزارت سے کریں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہاکہ وہ خود بھی ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے محسوس کرتے ہیں کہ ملک کے نظام کا ارتقائی عمل کئی دہائیوں سے گروہی اور ذاتی مفادات کی نذر رہا ہے، جسے ان مفادات سے آزاد کرانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: جب تک سب ساتھ نہیں بیٹھیں گے، ملک ایسے ہی چلتا رہے گا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی

انہوں نے کہاکہ اگر نظام کو مضبوط بنانا اور بنیادی تبدیلی لانا مقصود ہے تو اس کا آئینی فورم پارلیمنٹ ہے، جس کے محسن نقوی رکن ہیں، یا پھر اس معاملے پر وفاقی کابینہ میں بھی بات کی جا سکتی ہے۔ ان کے بقول اس سے نہ صرف پارلیمنٹ اور کابینہ جیسے ادارے مضبوط ہوں گے بلکہ تبدیلی بھی آئینی عمل کے ذریعے آئے گی۔

خواجہ آصف نے کہاکہ محسن نقوی وفاقی کابینہ کے ایک باوقار اور معتبر رکن ہیں اور وہ وقتاً فوقتاً پارلیمنٹ اور کابینہ کے اجلاسوں میں بھی شرکت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ ان اداروں کو غیر مؤثر بنا کر ملک کی معزز کاروباری برادری کے سامنے ایسی اہم باتیں کرنا، ان کے نزدیک، وہ وزن نہیں رکھتا جو متعلقہ آئینی فورمز پر بات کرنے سے حاصل ہوتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہاکہ محسن نقوی گزشتہ ساڑھے تین برس سے نظام کے طاقتور ترین عہدوں پر فائز ہیں، اگر وہ چاہتے تو اس عرصے میں نظام میں تبدیلی کے معاملے کو آگے بڑھا سکتے تھے، تاہم ’دیر آید، درست آید۔‘

خواجہ آصف نے کہاکہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر نے نیشنل ایکشن پلان کے 13 نکات کا ذکر کیا تھا، جن میں سے ایک نکتے پر، جو مسلح افواج کی ذمہ داری تھی، افواج نے اپنی قربانیوں کے ذریعے عملدرآمد کیا، جبکہ باقی 12 نکات وزارتِ داخلہ کی ذمہ داری ہیں، جن پر اب تک عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

مزید پڑھیں: نئے انتظامی یونٹس اور نظام حکومت پر بحث تیز، محسن نقوی کے بیان پر سیاسی تجزیہ کاروں کی کیا رائے ہے؟

انہوں نے محسن نقوی پر زور دیا کہ نظام میں تبدیلی کا آغاز نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد سے کریں اور اپنی وزارت سے اصلاحات کی ابتدا کریں۔

خواجہ آصف نے کہاکہ صرف کاروباری برادری ہی نہیں بلکہ پوری قوم اس مقصد میں ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکی ویزا اب مزید مہنگا اور سخت؟ 20 ہزار ڈالرتک بانڈ کی شرط نافذ

سری لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستان کے 2 نئے اسٹار کرکٹرز کی انٹری، شاہین آفریدی دستبردار

سمندر میں شکاری خود شکار بن گیا؟ آکٹوپس نے شخص کو دبوچ لیا، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

’ہنسنا منع ہے‘ کے میزبان تابش ہاشمی کا بڑا اعلان، جیو نیوز سے علیحدگی، مداحوں کے لیے جذباتی پیغام

غیر قانونی ہجرت کے خلاف بڑا اقدام، 22 یورپین ممالک کا سخت بارڈر پالیسی اختیار کرنے کا فیصلہ

ویڈیو

سمندر میں شکاری خود شکار بن گیا؟ آکٹوپس نے شخص کو دبوچ لیا، حیران کن ویڈیو سامنے آگئی

فواد خان، راحت فتح علی اور بلال مقصود دوبارہ ایک ساتھ، ’ پاکستان آئیڈل ‘ کی شاندار واپسی

آسکر یافتہ آئرش گلوکار گلین ہینسارڈ موٹر سائیکل حادثے میں جاں بحق

کالم / تجزیہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟