مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 27 میں پولنگ 4 اگست کو ہوگی، چیف الیکشن کمشنر کا اعلان

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر غلام مصطفیٰ نے اعلان کیا ہے کہ مظفرآباد ڈویژن کے حلقہ ایل اے-27 میں موسم کی خرابی کے باعث ملتوی ہونے والی پولنگ اب 4 اگست 2026 کو کرائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دیگر تمام حلقوں میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری ہے، جبکہ عوام گھروں سے نکل کر اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں، کیونکہ جمہوری تبدیلی کا واحد راستہ ووٹ ہے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر غلام مصطفیٰ نے بتایا کہ حلقہ ایل اے-27 میں شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور سڑکوں کی بندش کے باعث مقررہ روز پولنگ کا انعقاد ممکن نہ ہو سکا، جس کے باعث انتخابی عمل ملتوی کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات یا قبل از وقت بیانیہ؟

انہوں نے اعلان کیا کہ تمام انتظامات مکمل کرنے کے بعد اب اس حلقے میں پولنگ 4 اگست 2026 کو منعقد ہوگی۔

چیف الیکشن کمشنر نے عوام پر زور دیا کہ وہ بلاخوف و خطر گھروں سے نکلیں اور اپنے ووٹ کا حق استعمال کریں۔

انہوں نے کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا نام لیے بغیر کہا کہ تشدد، انتشار یا غیر جمہوری ذرائع کسی بھی مثبت تبدیلی کا راستہ نہیں بن سکتے، جبکہ ووٹ ہی وہ آئینی اور جمہوری ذریعہ ہے جس کے ذریعے عوام اپنی رائے کا اظہار کرتے ہیں اور تبدیلی لاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ: مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کے حلقوں میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

ایک سوال کے جواب میں غلام مصطفیٰ نے کہا کہ مہاجرین کی بعض نشستوں سے شکایات موصول ہوئیں، جن میں ایک بڑی سیاسی جماعت، پاکستان پیپلز پارٹی، کے اعتراضات بھی شامل تھے، جن کا الیکشن کمیشن جواب دے چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے تمام موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی اور متعلقہ فریقین کو بروقت جواب بھی دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کمیشن ہر شکایت کو سنجیدگی سے لیتا ہے اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرتا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق مظفرآباد ڈویژن کے دیگر تمام حلقوں میں پولنگ پرامن انداز میں جاری ہے اور انتخابی عمل معمول کے مطابق آگے بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: شدید بارشیں اور لینڈ سلائیڈنگ؛ مظفرآباد کے حلقہ ایل اے 27 میں پولنگ ملتوی، نئی تاریخ آج جاری ہوگی

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری انتظامات کر رہا ہے تاکہ ہر ووٹر بلا رکاوٹ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکے۔

واضح رہے کہ حلقہ ایل اے-27 میں گزشتہ روز شدید بارش، لینڈ سلائیڈنگ، درخت گرنے اور متعدد رابطہ سڑکوں کی بندش کے باعث پولنگ عملہ اور انتخابی سامان بروقت پولنگ اسٹیشنوں تک نہیں پہنچ سکا تھا، جس پر الیکشن کمیشن نے پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

بعد ازاں صورتِ حال کا جائزہ لینے اور انتظامی تیاریوں کے بعد الیکشن کمیشن نے نئی پولنگ تاریخ 4 اگست 2026 مقرر کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لطیف اکبر پر حملے کیخلاف پیپلز پارٹی کی چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کو ہنگامی شکایت

کسی کے دباؤ میں آ کر کام نہیں کریں گے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کا دوٹوک اعلان

بدخشاں میں طالبان کے حامی غیر ملکی جنگجوؤں پر گھات لگا کر حملہ، 2 ہلاک، 3 زخمی

آزاد کشمیر انتخابات کا دوسرا مرحلہ، پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات یا قبل از وقت بیانیہ؟

آزاد کشمیر انتخابات: پیپلز پارٹی کا مختلف حلقوں میں مبینہ بے ضابطگیوں پر الیکشن کمیشن سے فوری مداخلت کا مطالبہ

ویڈیو

مون سون سسٹم سرگرم، سندھ سمیت ملک بھر میں موسلادھار بارشوں اور شہری سیلاب کا الرٹ

امریکا کی مغربی ریاستوں میں شدید گرمی، جنگلاتی آگ کے خطرات میں اضافہ

سیوٹا: یورپ کے خواب چکناچور، تارکین وطن مایوس ہو کر مراکش واپس لوٹنے لگے

کالم / تجزیہ

جاوید میانداد کی ایک ناقابل فراموش اننگز کا تذکرہ

غزہ کے بچوں کی دلدوز شاعری   

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور