مظفرآباد ڈویژن الیکشن: آئی جی پولیس کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اتوار 2 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسپکٹر جنرل پولیس آزاد جموں و کشمیر، کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے انتخابی عمل کے دوران مظفرآباد ڈویژن کے مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور پولیس افسران و جوانوں سے ملاقات کرکے ان کی کارکردگی کو سراہا۔

دورے کے دوران آئی جی پی نے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر انتخابی انتظامات اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا معائنہ کیا۔

اس موقع پر پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کا پرجوش رش دیکھنے میں آیا، جہاں خواتین، بزرگ اور نوجوان اپنی فیملیز کے ہمراہ حق رائے دہی استعمال کرنے پہنچے۔

دورے کے موقع پر آئی جی پی کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے بچوں سے بھی شفقت بھری ملاقات کی، ان سے خوشگوار انداز میں گفتگو کی اور ان پر محبت کا اظہار کیا، جس پر وہاں موجود شہریوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر آئی جی پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیاکہ آزاد جموں و کشمیر پولیس عوام کے پُرامن، محفوظ اور شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے ہر لمحہ اپنے فرائض انجام دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر