ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، 2 گولڈ اور ایک برونز میڈل جیت لیے

پیر 3 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں جاری 2026 ورلڈ جوجِٹسو چیمپئن شپ میں پاکستان کے ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا۔

سابق ایشین چیمپئنز ابو ہریرہ اور محمد عمار نے ماسٹرز کیٹیگری میں شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ڈیو اور ڈیو شو ایونٹس میں 2 تاریخی گولڈ میڈلز جیت لیے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فائٹرز نے بھارت کو ہرا کر مکسڈ مارشل آرٹس کا میلہ لوٹ لیا

ورلڈ چیمپئن شپ کی ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان کی یہ پہلی شرکت تھی، جس میں قومی ایتھلیٹس نے اپنے پہلے ہی ایونٹ میں 2 گولڈ میڈلز حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

دوسری جانب نوجوان کھلاڑی محمد یوسف اور محمد عمر نے بہترین مہارت، شاندار تکنیک اور زبردست ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈر 21 ڈیو کیٹیگری میں برونز میڈل جیت کر پاکستان کے لیے ایک اور اعزاز حاصل کیا۔

محمد یوسف اور محمد عمر کل ڈیو شو کیٹیگری میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے، قوم کو امید ہے کہ دونوں نوجوان ایتھلیٹس اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کا پرچم بلند کریں گے اور مزید کامیابی حاصل کریں گے۔

یہ چیمپئن شپ 1 سے 9 اگست 2026 تک مبادلہ ایرینا، ابو ظہبی میں جاری ہے، جس میں دنیا بھر سے 1,500 سے زائد ایتھلیٹس ماسٹرز، سینیئر اور یوتھ کیٹیگریز میں حصہ لے رہے ہیں۔

پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن نے ابو ہریرہ، محمد عمار، محمد یوسف اور محمد عمر کو ان کی شاندار کامیابیوں پر مبارک باد دی اور قومی ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے چیئرمین خلیل احمد خان نے میڈلسٹ ایتھلیٹس کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ابو ہریرہ اور محمد عمار کے 2 گولڈ میڈلز اور محمد یوسف و محمد عمر کا برونز میڈل پاکستان کے لیے ایک قابلِ فخر کامیابی ہے، جو پاکستانی ایتھلیٹس کی محنت، عزم اور صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔

پاکستان جوجِٹسو فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل طارق علی کا کہنا تھا کہ یہ تاریخی کامیابیاں پاکستان جوجِٹسو کے روشن مستقبل کی عکاس ہیں۔ ’ہمارے سینیئر اور نوجوان ایتھلیٹس نے ثابت کیا ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف علی زرداری کی جانب سے 355 شخصیات کے لیے سول اعزازات کی سفارشات

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

پاکستان اور فرانس کا کثیرالجہتی امور پر تعاون اور عالمی فورمز پر رابطہ مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

ویڈیو

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ نے بیکنہم میں یوم آزادی منایا، کھلاڑیوں کے قوم کے نام خصوصی پیغامات

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی