کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے واحد میڈل جیتنے والی فاطمہ زہرہ کی وطن واپسی، اپنے پیغام میں کیا کہا؟

منگل 4 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کامن ویلتھ گیمز گلاسگو میں پاکستان کے لیے واحد تمغہ جیتنے والی باکسر فاطمہ زہرہ وطن واپس پہنچ گئیں جہاں لاہور ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

فاطمہ زہرہ نے 60 کلوگرام کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیت کر نہ صرف پاکستان کے لیے واحد میڈل اپنے نام کیا بلکہ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں میڈل حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون باکسر بھی بن گئیں۔

فاطمہ زہرہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت ان کے لیے ایک شاندار تجربہ ثابت ہوئی، جس سے ان کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلی بار وہ گولڈ میڈل جیتنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں اپنی تیاری پر مکمل اعتماد تھا اور بہترین ٹریننگ کی بدولت وہ پاکستان کے لیے میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔ فاطمہ زہرہ کا کہنا تھا کہ اگر انہیں بین الاقوامی سطح پر ٹریننگ اور ایکسپوژر ٹورز کا موقع ملتا تو وہ کانسی نہیں بلکہ گولڈ میڈل جیت کر وطن لوٹتیں۔

واضح رہے کہ فاطمہ زہرہ کو 60 کلوگرام کیٹیگری کے سیمی فائنل میں کینیڈا کی باکسر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم سیمی فائنل تک رسائی کے باعث انہوں نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا اور پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز حاصل کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایئر انڈیا پائلٹ کا بھنگ ٹیسٹ مثبت، کیا یہی طیارے کے اچانک نیچے آنے کی وجہ تھی؟

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

طالبان قیادت کے بیانات پر پاکستان کا مؤقف، افغانستان میں دہشتگردی اور حکومتی طرزِ عمل پر سوالات

اسپین کے سیوٹا میں تارکین وطن میں متعدی امراض پھیلنے لگے

’میری شہرت اور کام کو نقصان نہ پہنچائیں‘،گووندا نے سونیتا کو خبردار کردیا

ویڈیو

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی