بالی ووڈ کے نامور اداکار پردیپ راوت کینسر سے طویل جنگ کے بعد چل بسے

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کے سینئر اداکار پردیپ راوت جو فلم ’گجنی‘ میں ولن کے کردار سے شہرت حاصل کرنے کے علاوہ ہندی، تیلگو اور تامل سینما میں اپنی منفرد اداکاری کے لیے جانے جاتے تھے 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پردیپ راوت منگل کی شام ممبئی میں خون کے کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کے منیجر سدھارتھ آر تیواری نے بتایا کہ اداکار گزشتہ ایک ماہ سے ممبئی کے کوکیلابین دھیروبھائی امبانی اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم بعد ازاں انہیں بھیونڈی کے ایک کینسر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زندگی کی جنگ ہار گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ اسٹار سدھارتھ ملہوترا کے والد انتقال کر گئے، اداکار نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا

پردیپ راوت کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی بھارتی شوبز شخصیات اور مداحوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔

فلم ’لگان‘ میں ان کے ساتھی اداکار یش پال شرما نے سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغام میں لکھا کہ ’پردیپ راوت، ہمارے ’لگان‘ کے گجنی دیوا، آپ کی روح کو سکون ملے‘۔

یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر انتقال کرگئے

اداکار گجیندر چوہان نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’اوم شانتی، اوم شانتی۔ ہمارے دوست اور ساتھی پردیپ راوت، جنہوں نے ‘مہابھارت’ میں اشوتھاما کا کردار ادا کیا، ہم سے بچھڑ گئے‘۔

پردیپ راوت بھارتی فلم انڈسٹری کے ان اداکاروں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے ہندی، تیلگو اور تامل فلموں میں متعدد یادگار کردار ادا کیے۔ ان کی نمایاں فلموں میں ’سرفروش‘، ’لگان‘، ’سائے‘، ’نائیک‘ اور ’گجنی‘ شامل ہیں جبکہ ان کی آخری فلم ’چھاوا‘ تھی جس میں انہوں نے اداکار وکی کوشل کے ساتھ یساجی کانک کا کردار نبھایا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی کا نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا مشورہ

جی سی ایس ای کے بعد ٹی لیولز، گریڈز کتنے اہم اور اے لیولز سے کیسے مختلف، اس کورس کا پاکستان میں کیا مستقبل ہے؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 3 روپے 34 پیسے، ڈیزل 5 روپے 27 پیسے مہنگا

عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پر پی ٹی آئی نے جلدی مٹھائی کھالی : طلال چوہدری

ورلڈکپ ہاکی 2026: پاکستان اور بھارت میں سے آگے کون بڑھے گا، فیصلہ کل ہوگا

ویڈیو

پاکستان میں خواتین معذوری کے ساتھ کن مسائل کا سامنا کرتی ہیں؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران کو ’سفید جھنڈا لہرانے‘ کا مشورہ، ایرانی حکام کو ماہر کھلاڑی بھی قرار دے دیا

6 ماہ کے اندر نئے صوبے بنانے کا فیصلہ، کیا نئی آئینی ترمیم آرہی ہے؟

کالم / تجزیہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟

انتقال کے 29 برس بعد