اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 2,300 پوائنٹس سے زائد اضافہ

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قطری اور امریکی حکام کی جانب سے ایران جنگ کے سفارتی حل کی امید دلانے والے بیانات کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینجمیں بدھ کے روز خریداری کا رجحان برقرار رہا۔

جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 2,300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 179 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

دوپہر 12 بج کر 9 منٹ پر کے ایس ای 100 انڈیکس 2,303.35 پوائنٹس یعنی 1.30 فیصد اضافے کے بعد 179,386.57 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، فرٹیلائزر، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنری سیکٹر میں نمایاں تیزی دیکھی گئی۔

اٹک ریفائنری لمیٹڈ، ماری انرجیز لمیٹڈ، آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ، پاکستان اسٹیٹ آئل، حبیب بینک لمیٹڈ، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک اور یونائیٹڈ بینک سمیت انڈیکس پر اثرانداز ہونے والے بڑے شیئرز سبز زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

دوسری جانب ایک اہم پیش رفت میں اطلاعات سامنے آئیں کہ پاکستان نے چین سے 1.3 ارب ڈالر کے کمرشل قرض کی ری فائنانسنگ کی درخواست کی ہے۔

مزید پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟

توقع ہے کہ شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دینے کے بعد یہ فنڈز رواں ماہ موصول ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ منگل کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی تیزی کے باوجود سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع سمیٹنے کے رجحان کے باعث مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار رہی تھی اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1,100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر بھی ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں بدھ کو نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔ مضبوط کارپوریٹ نتائج، ٹیکنالوجی کمپنیوں میں سرمایہ کاری اور آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق پیش رفت کی امیدوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھایا، جبکہ تیل کی قیمتوں اور بانڈ ییلڈز میں کمی بھی دیکھی گئی۔

جاپان کا نکیئی انڈیکس 3 فیصد جبکہ جنوبی کوریا کا انڈیکس 4.1 فیصد بڑھ گیا، جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک خطے کے شیئرز کا ایم ایس سی آئی انڈیکس 2.4 فیصد اور چین کے بلیو چِپ شیئرز 0.7 فیصد اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر