اسحاق ڈار کی اردن اور صومالیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں، دوطرفہ تعاون اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے اردن میں یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر صومالیہ کے وزیر خارجہ و بین الاقوامی تعاون عبدالسلام عبدی علی اور اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

اسحاق ڈار اور صومالیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان اور صومالیہ کے برادرانہ تعلقات کا جائزہ لیا اور سیاسی، اقتصادی، دفاعی، تعلیمی اور استعداد کار بڑھانے کے شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا، جبکہ مشرقِ وسطیٰ اور مشرقی یروشلم کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اردن کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور اردن کے درمیان سیاسی، دفاعی، اقتصادی، تعلیمی، ثقافتی اور عوامی روابط مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ اسحاق ڈار نے یروشلم میں اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کے تحفظ اور فلسطینی عوام کی حمایت میں اردن کے کردار کو سراہا۔

مزید پڑھیں:یومِ استحصالِ کشمیر: پاکستان کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا، رانا ثنا اللہ

ملاقات میں مقبوضہ مغربی کنارے کی بگڑتی ہوئی صورتحال، ایران اور امریکہ سے متعلق حالیہ پیشرفت سمیت علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اقوام متحدہ، او آئی سی اور دیگر عالمی فورمز پر قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ میں پاکستان کی تاریخی کامیابی، سلور میڈل جیت لیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر