یومِ استحصالِ کشمیر: پاکستان کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا، رانا ثنا اللہ

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم کے مشیر برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر رانا ثنا اللہ نے یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کہا ہے کہ 5 اگست بھارتی غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی یاد دلاتا ہے۔

مزید پڑھیں:’تمہارے ساتھ تھے اور ساتھ ہم رہیں گے‘، آئی ایس پی آر کا یومِ استحصالِ کشمیر پر خصوصی نغمہ جاری

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرکے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت پر براہِ راست حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جموں و کشمیر کی حیثیت، آبادی کے تناسب اور سیاسی شناخت کو یکطرفہ طور پر تبدیل کرنے کی ہر کوشش کو مسترد کرتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ 5 اگست 2019 کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال مزید ابتر ہوئی ہے، جبکہ ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیاں، فوجی کارروائیاں اور طویل حراستوں نے مقامی آبادی میں عدم تحفظ کو بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر وہ اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ **”کشمیر پاکستان ہے اور پاکستان کشمیر ہے”** جبکہ تحریکِ آزادیٔ جموں و کشمیر، تحریکِ تکمیلِ پاکستان ہے۔

مشیر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں، ہمت، ثابت قدمی اور انصاف کے لیے غیرمتزلزل عزم کو سلام پیش کرتا ہے اور ان کی منصفانہ جدوجہد کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:یومِ استحصالِ کشمیر: عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

رانا ثناء اللہ نے اقوامِ متحدہ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے مؤثر کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ صرف کشمیریوں کا نہیں بلکہ انسانیت اور عالمی انصاف کا مسئلہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

آزاد کشمیر: الیکشن کمیشن نے 21 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مصنوعی ذہانت کا خطرناک رخ، برطانوی سیکیورٹی ادارے کے ٹیسٹ میں اے آئی ایجنٹس کا غیر قانونی اقدامات کا انکشاف

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر 2 گروپوں میں تصادم اور فائرنگ، دہشتگردی کا مقدمہ درج

’گھر اور گاڑی دو، پھر ملوں گی‘، سابق ایم پی اے میاں نوید اور ٹک ٹاکر سنبل ملک کی مبینہ آڈیو لیک

ویڈیو

ہلمند میں طالبان کا خواتین کے لباس پر کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 10 سے زائد خواتین گرفتار

5 اگست کے بھارتی اقدامات مسترد، پاکستان کا کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

واشنگٹن کے چڑیا گھر میں باؤلی نے اپنی 5ویں سالگرہ کیسے منائی؟

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے