بھارت کی ہٹ دھرمی، پاکستان فٹ بال ٹیم کو ویزے جاری نہ ہو سکے

اتوار 18 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستان فٹ بال ٹیم کو تاحال ویزے جاری نہ ہو سکے، پاکستان فٹ بال ٹیم کی ماریشیش سے بھارت کے لیے شیڈول فلائیٹ مس ہونے کے بعد ایئر ٹکٹس بھی کینسل ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے ویزوں کے اجراء میں تاخیر کی ہے جس کے باعث پاکستان فٹ بال ٹیم ماریشیش میں ہی موجود ہے، شیڈول فلائیٹ مِس ہونے کے بعد ٹکٹ بھی کینسل ہو گئے ہیں۔

پاکستان فٹ بال ٹیم کو آج ساڑھے 11 بجے ماریشیش سے بھارت روانہ ہونا تھا جہاں قومی ٹیم نے ساف چیمپئن شپ میں شرکت کرنا تھی۔

فلائٹ مِس ہونے کے بعد پاکستان فٹ بال ٹیم کا  ماریشیش  میں قیام کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے، پاکستان اور بھارت کے فٹ بال حکام کے رابطے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے حکام ساف ٹورنامنٹ کمیٹی سے بھی رابطے میں ہیں۔

بھارتی حکام کی جانب سے ویزوں کے اجرا میں تاخیر پر کہا جا رہا ہے کہ پاکستانی فٹ بال ٹیم کے ویزوں کے لیے کوشش کی جا رہی ہے جلد ویزوں کا اجراء کر دیا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق ساف فٹ بال چیمپئن شپ 21 جون سے 4 جولائی تک بنگلور میں ہوگی، پاکستان فٹ بال ٹیم نے ساف کپ میں اپنا پہلا میچ 21 جون کو بھارت کے ساتھ کھیلنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp