پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا اے ایف سی ایشین کپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

بدھ 16 اگست 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2024 کوالیفائرز کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا، آئندہ ماہ بحرین میں ہونے والے ایونٹ کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ جمعرات 17 اگست سے ایبٹ آباد میں شروع ہو گا۔

ٹریننگ کے لیے طلب کیے جانے والے کھلاڑیوں میں سلمان الحق، عثمان علی، حسن علی، آصف اللہ، سعید خان، زین العابدین، محمد عبداللہ، مامون موسیٰ خان، سردار ولی، عبدالرحمان، عبداللہ شاہ، محب آفریدی، محمد سفیان، محمد سہیل شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سید جنید شاہ، فہیم اللہ، توقیر الحسن، محمد بصیر، زید عمر، محمد طحہ ، عالمگیر غازی، نظام، حیان خٹک، علی رضا، مظہر غفار، شائق دوست، محمد ولید خان، معین احمد، محمد وحید، فرید اللہ، عدیل یونس، حمزہ احمد، حماد حسن اور فراز محمود کو بھی ٹریننگ کے لیے بلایا گیا ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کو بحرین، جاپان اور فلسطین کے ساتھ گروپ ڈی میں رکھا گیا ہے، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 ستمبر کو جاپان، دوسرا میچ 9 ستمبر کو بحرین جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 ستمبر کو فلسطین کے خلاف کھیلے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیصل خان کا یوٹرن، الزامات کے بعد بھائی عامر خان سے معافی مانگ لی

یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پر اظہار رنج و غم

آزاد کشمیر: عام انتخابات سے قبل سیاسی جوڑ توڑ، تنویر الیاس پیپلز پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی

الیکشن کمیشن  نے خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں

کیا سجاد علی نے بھارتی ریئلٹی شو کو اپنے گانے کی اجازت دی تھی؟ حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں