عمران خان کو قید تنہائی میں نہیں رکھا گیا، اڈیالہ جیل انتظامیہ نے عدالت میں الزامات مسترد کر دیے

بدھ 5 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو قید تنہائی میں رکھنے کے الزامات مسترد کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی، جس میں کہا گیا ہے کہ انہیں جیل میں تنہائی میں نہیں رکھا گیا اور وہ دن بھر اپنے مخصوص کمپاؤنڈ میں آزادانہ نقل و حرکت کرتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان صبح لاک اپ کھلنے سے لے کر شام تک اپنے رہائشی حصے میں آزادانہ طور پر چل پھر سکتے ہیں، جبکہ اڈیالہ جیل میں نہ صرف انہیں بلکہ کسی بھی قیدی کو قید تنہائی میں نہیں رکھا گیا۔

بشریٰ عمران سے ہفتہ وار ملاقات کی اجازت

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیل قواعد کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہر منگل اپنی اہلیہ بشریٰ عمران سے ملاقات کی اجازت بھی دی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مبینہ طور پر قید تنہائی میں رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت ہوگی، جسے جسٹس خادم حسین سومرو سنیں گے۔

خصوصی سیکیورٹی انتظامات، عام قیدیوں کی رسائی محدود

عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم اور ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ہونے کے باعث بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ عام قیدیوں کو ان کے رہائشی حصے تک رسائی حاصل نہیں، جبکہ وہ سات سیلز پر مشتمل ایک مخصوص کمپاؤنڈ میں دن بھر آزادانہ نقل و حرکت کرتے ہیں۔

روزانہ طبی معائنہ اور خوراک کی نگرانی

جیل انتظامیہ نے رپورٹ میں بتایا کہ جیل کے ڈاکٹر روزانہ تین مرتبہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کرتے ہیں اور ان کی خوراک بھی چیک کرتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر ان کا بلڈ پریشر، دل کی دھڑکن، آکسیجن سیچوریشن اور دیگر طبی علامات کا جائزہ لیتے ہیں اور انہیں صحت سے متعلق آگاہ بھی کرتے ہیں۔

منتخب مینیو کے مطابق کھانا تیار کیا جاتا ہے

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ ایک کل وقتی سزا یافتہ قیدی بانی پی ٹی آئی عمران خان کے منتخب کردہ مینیو کے مطابق روزانہ تین وقت کا کھانا تیار کرتا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ انہیں قدرتی روشنی، تازہ ہوا اور طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک ورزش کی سہولت بھی حاصل ہے۔

درخواست مسترد کرنے کی استدعا

جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست گزار علیمہ خانم کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، لہٰذا ان کی درخواست مسترد کی جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بیرون ملک جانے کے لیے 10 لاکھ روپے تک بلا سود قرض، حکومت نے عوام کو خوشخبری سنا دی

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کے والد جارج میسی 68 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

سینیئر اداکارہ روبینہ اشرف کا خواتین کے شوہر اور سسرالیوں کے لیے اہم پیغام

دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

حکومت سے مذاکرات ناکام، گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک گیر پہیہ جام ہڑتال کا آغاز کردیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر