بحیرہ روم کی غذا بڑھاپے میں بھی ذہنی صحت بہتر رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے، نئی تحقیق

جمعرات 6 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ پھلوں، سبزیوں، مچھلی، زیتون کے تیل اور سالم اناج پر مشتمل بحیرہ روم  کی غذا نہ صرف جسمانی صحت بلکہ عمر رسیدہ افراد کی ذہنی اور نفسیاتی کیفیت بہتر رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

طبی جریدے BMJ Open میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق بحیرہ روم کی غذا اپنانے والے بزرگ افراد میں نفسیاتی آسودگی، زندگی سے اطمینان اور ذہنی استحکام ان افراد کے مقابلے میں زیادہ دیکھا گیا جو اس طرزِ غذا پر عمل نہیں کرتے تھے۔

تحقیق میں انگلینڈ کے 50 سے 90 سال عمر کے 3 ہزار سے زائد افراد کو شامل کیا گیا، جن کی خوراک اور ذہنی کیفیت کا کئی برس تک جائزہ لیا گیا، خاص طور پر کورونا وبا کے دوران ان کی نفسیاتی حالت کا بھی تجزیہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایل نینو دنیا میں بھوک کا نیا بحران پیدا کر سکتا ہے، 27 کروڑ 40 لاکھ افراد شدید غذائی قلت کے خطرے میں

محققین نے شرکا سے ان کی روزمرہ خوراک اور ذہنی کیفیت سے متعلق سوالنامے پُر کروائے، جن میں خودمختاری، زندگی سے اطمینان، مقصدِ حیات اور روزمرہ معاملات پر کنٹرول جیسے پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ بحیرہ روم کی غذا پر زیادہ عمل کرنے والے افراد میں مجموعی نفسیاتی صحت نمایاں طور پر بہتر تھی۔ یہ فرق آمدنی، تعلیم، جسمانی سرگرمی، تمباکو نوشی اور عمومی صحت جیسے عوامل کو مدنظر رکھنے کے بعد بھی برقرار رہا۔

تحقیق کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کے دوران تمام افراد کی ذہنی کیفیت متاثر ہوئی، تاہم بحیرہ روم کی غذا اختیار کرنے والوں میں ذہنی دباؤ اور خوشی میں کمی نسبتاً کم دیکھی گئی۔

ماہرین کے مطابق اس غذا میں مچھلی سے حاصل ہونے والے اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اضافی خالص زیتون کے تیل میں موجود پولی فینولز اور پھلوں و سبزیوں میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈنٹس دماغی سوزش کم کرنے اور آنتوں میں مفید جراثیم کی افزائش میں مدد دیتے ہیں، جس سے موڈ بہتر رکھنے والے ہارمونز کی پیداوار بھی متاثر ہوتی ہے۔

غذائی ماہر کم کلپ نے کہا کہ بحیرہ روم کی غذا مختلف اقسام کے نباتاتی غذائی اجزا، فائبر اور پری بایوٹکس سے بھرپور ہوتی ہے، جو مجموعی جسمانی اور ذہنی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ طرزِ غذا ذہنی دباؤ اور ڈپریشن میں کمی لا کر زندگی کے معیار کو بہتر بنانے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صحت بخش خوارک کے لئے ڈبے کا لیبل پڑھنا ضروری ہے، ماہرین

تاہم محققین نے واضح کیا کہ یہ ایک مشاہداتی تحقیق ہے، اس لیے اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ صرف یہی غذا ذہنی صحت میں بہتری کی براہِ راست وجہ بنتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیق میں خوراک کا ڈیٹا محدود مدت پر مشتمل تھا اور شرکا کی معلومات خود ان کے بیانات پر مبنی تھیں، اس لیے مزید جامع تحقیقات کی ضرورت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کی قائد حزب اختلاف کے اثاثوں سے متعلق کیس زیر سماعت ہونے کی خبروں کی تردید

تہران واشنگٹن مذاکرات: ماہرین نے امریکا کو ایران کی حکمتِ عملی سے خبردار کردیا

سپریم کورٹ کا مالک اور کرایہ دار کے تنازع پر اہم فیصلہ، ہائیکورٹ کا حکم کالعدم

پی سی بی کا بڑا ایکشن: کرکٹر حمزہ نذر 2 سال کے لیے معطل، 10 لاکھ روپے جرمانہ

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

ویڈیو

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے اہم ملاقات کریں گے

وزیراعظم، اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورۂ سعودی عرب آج سے، خطے کی صورتحال اور فلسطین سمیت اہم امور پر مشاورت ہوگی، دفتر خارجہ

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ