کراچی میئر الیکشن کے خلاف جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان

اتوار 18 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے 23  جون کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے سامنے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ میئر کراچی کے الیکشن میں عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا اور اب ایک شہزادہ (بلاول) کہتا ہے کہ میئر کراچی کے الیکشن کی طرح ان کی جماعت عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ میئر کراچی کے الیکشن میں جس جماعت کے پاس 193 لوگ تھے وہ ہار گئی اور 177 والے جیت گئے۔ پیپلزپارٹی نے اغوا برائے تاوان کی کارروائی کی اور یہ سوا 3 کروڑ لوگوں کے حقوق پر ڈاکا ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کے انتخاب میں جو کچھ ہوا اس کے بعد الیکشن کمیشن کا وقار ختم ہو گیا۔ ایک شہزادے بلاول کی خواہش تھی کہ میئر کراچی ان کی جماعت کا ہوا تو اس پر عملدرآمد کیا گیا۔

بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کا مینڈیٹ آپ کو ہضم نہیں ہو سکے گا۔ ہم ہر جگہ آپ کا پیچھا کریں گے۔ چوری کا مال واپس لے کر شہر قائد کے عوام کو تحفہ میں پیش کیا جائے گا۔

کراچی کے عوام نے اپنی نسلوں کی خاطر جماعت اسلامی پر اعتماد کیا تھا

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم 23 جون کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کریں گے کیوں کہ ہمارے ساتھ دھاندلی کی گئی۔ کراچی کے عوام نے تو اپنی نسلوں کی خاطر جماعت اسلامی پر اعتماد کیا تھا۔ پیپلزپارٹی بر سراقتدار ہونے کے باوجود کوئی ترقیاتی کام نہیں کروا سکی۔

سراج الحق نے مطالبہ کیا کہ میئر کراچی کے انتخابات کا دوبارہ انعقاد کیا جائے کیوں کہ 30 منتخب لوگ اس عمل میں حصہ ہی نہیں لے سکے ان کو بھی لایا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم عوام کے ساتھ کیے گئے ایک وعدے پر بھی عملدرآمد نہیں کر سکی۔ ملک میں بدترین کرپشن ہو رہی ہے۔ بے امنی اور غیریقینی صورت حال کا اثر معیشت پر پڑ رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں عوام کے مسائل پر بات کرنے کے بجائے فساد، گالم گلوچ اور جھگڑا ہوتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

کیا نمرہ خان نے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی؟ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

رونالڈو کی شادی کی تیاریاں مکمل؟ تقریب کی تاریخ اور مقام سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں

جوس بٹلر ٹی20 کرکٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ