ہنگو میں سکیورٹی فورسز کا خوارج کے خلاف آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم شہید

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے خلاف انٹیلیجنس بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں کارروائی کی قیادت کرنے والے 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرم بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن حمزہ اکرم کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اگست کو سکیورٹی فورسز نے ضلع ہنگو میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ احتجاج میں فتنہ الخوارج کے لوگ بھی شامل، شرپسندوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ہوگی، حکومت آزاد کشمیر

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کارروائی سے گھبرا کر دہشتگرد ایک مسجد میں جا چھپے اور عبادت گاہ کے تقدس کو بھی پامال کیا۔ اس دوران ہونے والے شدید فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 7 دہشتگرد مارے گئے۔

شدید جھڑپ کے دوران 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرم، جو ضلع نارووال کے رہائشی تھے اور اپنے دستے کی قیادت کرتے ہوئے دہشتگردوں کا مسلسل تعاقب کر رہے تھے، انتہائی بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت سے سرفراز ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر متعدد دہشت گرد حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

علاقے میں دیگر ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ’عزمِ استحکام‘ کے تحت ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:تربت: فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد عثمان سے والدہ کا اعلانِ لاتعلقی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہنگو میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن حمزہ اکرم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ مادر وطن اپنے اس دلیر سپوت کی عظیم قربانی کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتی ہے، جس نے قومی امن و سلامتی کے دشمن بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کے لیے اپنی جان قربان کردی۔

صدر زرداری نے کہا کہ پوری قوم اپنے بہادر سپوتوں کی وطن کے لیے لازوال قربانیوں کی مقروض ہے۔ انہوں نے کیپٹن حمزہ اکرم شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خدمت کا موقع ہر کسی کو نہیں ملتا، عہدہ اللہ کی امانت ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل کیوں منتقل کیا گیا؟ پی ٹی آئی کا ردعمل بھی سامنے آ گیا

حکومت نے عدالتی حکم کی روح کے مطابق عمران خان کا طبی معائنہ کرا دیا

’گووندا اور کومل شادی کرنے والے تھے‘، طلاق کیس واپس لینے کے بعد بیوی سنیتا آہوجا کا انکشاف

صومالیہ: ترک ہتھیار لے جانے والا کارگو جہاز قزاقوں نے ہائی جیک کرلیا، 6 بھارتی بھی سوار

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک