بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ انتقال کر گئیں، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ تعزیت

ہفتہ 8 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے والدہ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی نمازِ جنازہ آج سہہ پہر 4 بجے ان کے آبائی گاؤں ‘ڈگر’ (ضلع بونیر) میں ادا کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی والدہ کے ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور غم زدہ اہل خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ آزمائش اور مشکل کی اس گھڑی میں ہماری تمام تر ہمدردیاں بیرسٹر گوہر اور ان کے پورے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp