جعلی شناختی دستاویزات کے خلاف کارروائی، 741 افراد نادرا کے ریڈار پر

اتوار 9 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پنجاب میں پاکستانی شناختی کارڈ غیرقانونی طور پر رکھنے کے شبہے میں مزید 741 افراد کو نوٹس جاری کردیے۔

نادرا کے علاقائی دفتر نے 741 مشتبہ شناختی کارڈ رکھنے والے افراد کی ابتدائی فہرست جاری کرکے انہیں نوٹس بھجوا دیے ہیں۔ فہرست میں ضلع جہلم اور مختلف تحصیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: نادرا نے قائدِاعظم کا شناختی کارڈ کیوں بلاک کیا؟

نادرا کی جانب سے تمام نامزد افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15 روز کے اندر اپنے متعلقہ نادرا زونل دفتر میں پیش ہوں اور ضروری دستاویزات بھی ہمراہ لائیں۔

نادرا حکام کے مطابق مقررہ مدت کے اندر پیش نہ ہونے والے افراد کے شناختی کارڈ بلاک کردیے جائیں گے، جبکہ مشتبہ افراد اور ان کے خاندان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: افغان شہریوں کے لیے جعلی شناختی کارڈز بنانے والوں کا نیٹ ورک بے نقاب، نادرا افسران سمیت 4 گرفتار

نادرا کی جانب سے جعلی اور مشتبہ شناختی دستاویزات کے خلاف جاری کارروائی کے دوران یہ بھی سامنے آیا ہے کہ افغان مہاجرین نے غیرقانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارتی یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر سمیت ناگالینڈ، آسام اور منی پور میں یوم سیاہ کی کال

علمی سرقہ اسکینڈل میں’گرفتار‘ کیمبرج کے سابق پروفیسر کی پُراسرار موت

پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

پہلے ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘: کامیاب امیدواروں کا انتخاب کیسے ہوگا؟

کون ہوگا آزاد کشمیر کا صدر اور کون بنے گا وزیراعظم؟ نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی