سیشن کورٹ لاہور: عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک پر بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست خارج

پیر 10 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیشن کورٹ لاہور نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی درخواست خارج کردی۔

ایڈیشنل سیشن جج نصرت علی صدیقی نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے عظمیٰ بخاری کو آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوکر اپنا بیان ریکارڈ کرانے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ بھی برقرار رکھا، جس میں عظمیٰ بخاری کو ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہوکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔

عظمیٰ بخاری نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے اس فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرانے کی استدعا کی تھی، جسے عدالت نے مسترد کردیا۔

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری نے فلک جاوید کے خلاف این سی سی آئی اے میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp