پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 685 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے کا ہو گیاہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 08 ڈالر اضافے کے بعد 4349 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔














