آڈیو لیک پر ثاقب نثار کے بیٹے کی پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

پیر 19 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم الثاقب کی آڈیو لیک پر خصوصی کمیٹی میں طلبی کے خلاف حکمِ امتناع میں 16 اگست تک توسیع کر دی۔

اسلام آباد کے جسٹس بابر ستار نے گزشتہ سماعت پر بیرسٹر اعتزاز احسن، رضا ربانی، مخدوم علی خان اور بیرسٹر محسن شاہنواز رانجھا کو عدالتی معاونین مقرر کرتے ہوئے نجم الثاقب کی آڈیو لیک پر پارلیمانی کمیٹی میں طلبی کیخلاف حکم امتناع دیا تھا۔

آج درخواست گزار نجم الثاقب کے وکیل سردار لطیف کھوسہ سمیت عدالتی معاون اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت نجم الثاقب کے وکیل لطیف کھوسہ کا موقف تھا کہ زیر سماعت معاملہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام کے بنیادی حقوق سے متعلق ہے۔ حکومت چیف جسٹس کی مشاورت کے بغیر جوڈیشل کمیشن کیسے بنا سکتی ہے؟ حکومت چیف جسٹس سے مشاورت کرتی اور وہ ججز نامزد کرتے۔

عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ آپ کو عدالتی سوالات کے جواب دینے میں کتنا وقت درکار ہو گا۔ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے عدالت سے استدعا کی کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں بھی زیرِ سماعت ہے، لہذا زیرِ بحث سوالات پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیا جائے۔

جسٹس بابرستار نے اٹارنی جنرل کو 4 ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کی چند بنیادی نوعیت کے سوالات پر ہی معاونت کردیں۔ معاملہ بعد میں سپریم کورٹ ہی جانا ہے لہذا ہائیکورٹ کے کسی ممکنہ فیصلہ سے سپریم کورٹ کی معاونت کی جاسکتی ہے۔

عدالتِ عالیہ نے سابق چیف جسٹس کے بیٹے کی خصوصی کمیٹی میں طلبی کے خلاف حکمِ امتناع میں توسیع کرتے ہوئے سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران جسٹس بابر ستار نے عدالت نے آڈیو ریکارڈنگ کے معاملے پر عدالتی معاونین کو نامزد کرتے ہوئے مندرجہ ذیل سوالات اٹھائے تھے۔

کیا آئین اور قانون شہریوں کی کالز کی سرویلنس اور ریکارڈنگ کی اجازت دیتا ہے؟ غیر قانونی طور پر ریکارڈ کی گئی کالز کی ذمے داری کس پر عائد ہو گی؟ کون سی اتھارٹی یا ایجنسی کس میکنزم کے تحت کالز ریکارڈ کر سکتی ہے؟ آڈیو ریکارڈنگ کا غلط استعمال روکنے کے کیا سیف گارڈز ہیں؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

سندھ طاس معاہدہ: بیشتر بھارتی ماہرین بھی پاکستان کے موقف کے حامی ہیں

سپریم کورٹ: سزا بڑھانے کی اپیل خارج، 14 سال بعد رہائی پا چکے قیدی کے بارے اہم حکم

’سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا‘، پاکستان کے مؤقف کو عالمی پذیرائی

افغانستان میں دہشتگردوں کی کھلی پذیرائی پر اقوام متحدہ کی خاموشی پر سوالات

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ