بجٹ میں سب جھوٹ بولا گیا ہے، شیخ رشید

پیر 19 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ بجٹ میں سب جھوٹ بولا گیا ہے، ملکی معاشی صورتحال پر نواز شریف اور اسحاق ڈار کا بیان نہیں ملتا۔ نواز شریف وطن واپس آئیں تو پتا لگے گا کہ لوگ کس حالت کوپہنچ چکے ہیں۔۔

ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے یونان میں کشتی حادثے میں 300 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  لوگ اچھی زندگی گزارنے اور بے روزگاری اور معاشی تباہی سے بچنے کے لیے، ڈاکوؤں اور لٹیروں کے ہتھے چڑھ کر اپنے بچوں اور والدین کو چھوڑکر ملک سے باہر جانے پر مجبور ہوئے۔

’اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، ان پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر پورا ملک سوگ منا رہا ہے۔‘

شیخ رشید نے کہا کہ جب آٹا اتنا مہنگا ہو گا تو لوگ زہر کا گھونٹ پیئیں گے، معاشی، اقتصادی، سیاسی تباہی ہو رہی ہے۔ کسی کو سمجھ نہیں آ رہی کہ اس اندھیرے سے کس طرح نکلنا ہے۔

’9 مئی کے واقعے پر ساری قوم نے مذمت کی ہے لیکن اب لوگوں کو جینے کا حق دو، لوگوں کے گھروں میں ایک وقت کا کھانا ہے، قومیں عوام سے ہوتی ہیں، اگر قوم ہی مر گئی تو پیچھے خاک رہ جائے گا۔ اس قوم کو جذبہ دیں، امید دیں، ناامیدی اور مایوسی نہ پھیلائیں۔ پاکستان انشاء اللہ قیامت تک قائم رہے گا۔‘

شیخ رشید نے کہا کہ بجٹ میں سب جھوٹ بولا گیا ہے ، نواز شریف اور اسحاق ڈار کا بیان نہیں ملتا۔ نواز شریف واپس آ جائیں تو پتہ لگے گا کہ لوگ کس حالت میں پہنچ چکے ہیں۔ادارے پاکستان کو اندھیروں سے نکال کر اجالے میں لے کے جائیں۔ لوگوں کو امید دلائیں۔ نوجوان دباؤ کا شکار ہیں، گھروں میں صف ماتم بچھی ہیں، سب مل کر پاکستان کو آگے لے کے چلیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ