کولمبیا میں 7.4 شدت کا شدید زلزلہ، 111 افراد ہلاک

منگل 11 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مغربی کولمبیا میں 7.4 شدت کے شدید زلزلے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، مختلف علاقوں میں عمارتیں متاثر اور منہدم ہونے کے باعث کم از کم 111 افراد ہلاک ہوگئے۔ تاہم ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:جاپان میں شدید زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 34 ہوگئی، بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان

زلزلہ پیر کی صبح مقامی وقت کے مطابق قریباً 7 بج کر 34 منٹ پر آیا، جس کا مرکز مغربی کولمبیا کے علاقے سان ہوزے ڈیل پالمر کے قریب بتایا گیا ہے۔

شدید جھٹکوں کے باعث متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا، جبکہ کئی افراد ملبے تلے پھنس گئے۔ امدادی کارکن متاثرہ علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملبے سے زندہ افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

حکام کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں سینکڑوں عمارتیں متاثر ہوئی ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:روس میں 8.8 شدت کا شدید زلزلہ، بحرالکاہل میں سونامی کا خطرہ: ہوائی، الاسکا، جاپان سمیت کئی ممالک میں الرٹ

زلزلے کے شدید جھٹکے کولمبیا کے متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp