پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2400 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 2400 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 59 ہزار 736 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 2058 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 94 ہزار 149 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 361,316 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 24 ڈالر اضافے کے بعد 4373 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔












