حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان

منگل 11 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا۔

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول ایک روپے 70 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے ہوگئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 282 روپے 25 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے، تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp