پاکستان، بیلاروس کا اقتصادی و تجارتی تعاون نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق

بدھ 12 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں پاکستان اور بیلاروس کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے نویں اجلاس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون مزید بڑھانے اور تجارت و سرمایہ کاری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:میٹا وفد کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات، ڈیجیٹل تعاون اور مصنوعی ذہانت کے فروغ پر اتفاق

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات باہمی اعتماد، تعاون اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہیں، جبکہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی روابط کو نئی سطح پر لے جانے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

جام کمال خان نے کہا کہ دونوں ممالک نے زراعت، صنعت، توانائی، ٹیکنالوجی، دفاع، صحت اور فارماسیوٹیکل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ مشترکہ ورکنگ گروپ اور ترجیحی تجارتی نظام پر فزیبلٹی اسٹڈی سے نئی تجارتی و سرمایہ کاری راہیں کھلیں گی۔

انہوں نے کہا کہ دستخط شدہ پروٹوکول دونوں ممالک کے درمیان شعبہ وار تعاون کے لیے جامع روڈ میپ ہے، جبکہ ہنرمند افرادی قوت، اسکلز ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل معیشت اور چھوٹے و درمیانے کاروبار کے فروغ میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔

مزید پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن تعاون پر اتفاق

وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کی دوستی باہمی احترام، مشترکہ خوشحالی اور تعاون کے عزم کے ساتھ مزید مستحکم ہوگی اور پاکستان مشترکہ وزارتی کمیشن کے دسویں اجلاس کا منتظر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمی ایوارڈز میں ’وِڈوز بے‘ کا راج، ایک سیزن میں ریکارڈ 14 ایوارڈز

انگلینڈ کے خلاف چھکوں کی برسات کرنے والے رضا اللہ وطن پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

وزیراعظم  شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا  فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات، کیا کچھ زیر بحث آیا؟

آئینی عدالت کا عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس سے جڑے تمام مقدمات کی سماعت کا فیصلہ

’اسٹریٹ موومنٹ نہیں کرسکتے تو واپس آجاؤ مگر پشتو فلموں والے سین چھوڑ دو‘، سہیل آفریدی کی جعلی گرفتاری پر لوگوں کا ردعمل

ویڈیو

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

جمہوریت ہی پاکستان کے لیے بہترین نظام ہے، یوم جمہوریہ پر ارکان پارلیمنٹ کی متفقہ رائے

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘