اسحاق ڈار سے بیلاروس کے وزیر توانائی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

بدھ 12 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے جمہوریہ بیلاروس کے وزیر توانائی ڈینس موروز نے وزارت خارجہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

دونوں جانب سے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کے اسلام آباد اور وزیراعظم شہباز شریف کے منسک کے دوروں کا بھی ذکر کیا گیا۔

دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات میں پیدا ہونے والی مثبت رفتار کو مزید آگے بڑھانے اور اعلیٰ سطح پر روابط کا سلسلہ برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور بیلاروس کے درمیان باہمی تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس ضمن میں تجارت، صنعت، زراعت اور علاقائی رابطوں سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔

دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو عملی اور ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے ادارہ جاتی طریقہ کار کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے اور باہمی تعلقات کی موجودہ مثبت رفتار کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp