خالصتان حامی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت میں سکھ برادری کے خلاف مبینہ ریاستی کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ سکھوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نکھل گپتا نے اعتراف کرلیا
گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بھارت میں سکھ برادری کو مسلسل ظلم و ستم اور امتیازی سلوک کا سامنا ہے اور موجودہ بھارتی حکومت کے اقدامات سے سکھوں کے وجود کو خطرات لاحق ہیں۔
BREAKING NEWS‼️
Khalistani Leader Gurpatwant Singh Pannun has announced to raise an official defensive Army to save Sikhs from Indian threats. pic.twitter.com/tvXfUZMBEo
— AM Raad (@Raad_Pak) August 12, 2026
پنوں اس سے قبل بھی بھارت میں سکھوں کو درپیش خطرات اور کارروائیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے مطالبات کرتے رہے ہیں۔ ان کے خلاف بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کارروائیاں کرچکی ہے، جبکہ بھارتی حکومت نے انہیں دہشتگرد قرار دے رکھا ہے۔
مزید پڑھیں:آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں
دوسری جانب امریکا میں پنوں کے قتل کی مبینہ سازش سے متعلق مقدمہ بھی جاری ہے، جس میں بھارتی شہری نکھل گپتا نے امریکی عدالت میں جرم قبول کیا تھا۔














