مظفرآباد میں جشنِ آزادی کی تیاریاں عروج پر، شہر سبز ہلالی پرچموں سے سج گیا

جمعرات 13 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں مظفرآباد میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں، شہر کے مختلف علاقوں کو سبز ہلالی پرچموں، جھنڈیوں اور قومی رنگوں سے سجا دیا گیا ہے، جبکہ شہریوں بالخصوص بچوں اور نوجوانوں میں یومِ آزادی کے حوالے سے بھرپور جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

14 اگست کی مناسبت سے شہر کے مختلف مقامات پر خصوصی اسٹالز سج گئے ہیں جہاں سبز ہلالی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور قومی ملبوسات دستیاب ہیں۔ بچے اور نوجوان بڑی تعداد میں ان اسٹالز کا رخ کرکے جشنِ آزادی کی تیاریوں کے لیے خریداری کر رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ 14 اگست محض جشن منانے کا دن نہیں بلکہ پاکستان سے محبت، قومی یکجہتی اور وطن کے ساتھ تجدیدِ عہد کا موقع بھی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp