امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈ لاک، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے اور تیل بردار ٹینکرز پر حملوں کی اطلاعات کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تجارتی سرگرمیوں کے دوران خام تیل کی دونوں اہم اقسام کی قیمتوں میں ایک ڈالر سے زیادہ اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 1.45 ڈالر یا 1.67 فیصد اضافے کے بعد 88.52 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 1.15 ڈالر بڑھ کر 82.40 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

ہفتہ وار بنیاد پر بھی دونوں اقسام کے خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ برینٹ کی قیمت میں قریباً 6 فیصد جبکہ ڈبلیو ٹی آئی میں 5.4 فیصد ہفتہ وار اضافہ متوقع ہے۔

آئل مارکیٹ کے ماہر اینڈریو لیپوو نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں کہا کہ نئے حملوں کی اطلاعات اور جنگ بندی کے معاہدے پر مذاکرات میں خاطر خواہ پیش رفت نہ ہونے کے باعث ہفتے کے اختتام پر تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

انہوں نے خبردار کیاکہ اگر آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر عائد رکاوٹیں برقرار رہیں تو صورتحال مزید سنگین ہوکر ایک بڑے بحران کی شکل اختیار کرسکتی ہے۔

آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری راستہ ہے، اس لیے یہاں جہاز رانی میں کسی بھی طویل رکاوٹ سے عالمی سطح پر تیل کی سپلائی متاثر ہونے اور قیمتوں میں مزید اضافے کے خدشات پیدا ہوسکتے ہیں۔

مارکیٹ ماہرین کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے واضح پیشرفت نہ ہونا اور ٹینکرز پر حملوں کی اطلاعات نے تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات کو دوبارہ بڑھا دیا ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیا محاذ کھولتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کسی بھی وقت آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دے دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر: ادھم پور میں بھارت نواز ملیشیا کے رکن کی فائرنگ، ساتھی ہلاک، ایک زخمی

بیوروکریٹس ہی اصل اور مستقل حکمران، کسی حکومت نے ان کا احتساب نہیں کیا، وزیر دفاع خواجہ آصف

نادرا کا چِپ کے بغیر نیا شناختی کارڈ متعارف، کیا پرانے کارڈ ختم ہوجائیں گے؟

ناگا خاتون کی پاکستان کو یومِ آزادی کی مبارکباد، ناگا جدوجہد کے لیے حمایت کی اپیل

جاپانی وزیر دفاع کا متنازع مزار کا دورہ، چین اور جنوبی کوریا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

ویڈیو

پاکستان کے آزادی کے دن کی تقریبات، سویٹ ہوم کے بچے فوجی یونیفارم میں بنے توجہ کا مرکز !

14 اگست، پاکستان کا آزادی کی جانب سفر، 79 سالہ قربانیوں اور ترقی کا سفر

آزادی محض سرزمین کے حصول کا نام نہیں بلکہ عوام کے حقوق کا وعدہ پورا  کرنا  بھی ہے، بلاول بھٹو کا پیغام

کالم / تجزیہ

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی

انڈین خارجہ پالیسی کی ارتھی