پاک سعودی فضائی رابطوں میں نیا اضافہ، ریاض ایئر کی پہلی پرواز کی اسلام آباد لینڈنگ، واٹر سیلوٹ پیش

ہفتہ 15 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ریاض ایئر نے پاکستان میں اپنے فضائی آپریشنز کا آغاز کردیا، جس کے تحت ریاض ایئر کی پہلی پرواز RX 660 ریاض سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق ریاض ایئر کی افتتاحی پرواز 69 مسافروں کے ساتھ اسلام آباد پہنچی، جہاں اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریاض ایئر کی آمد کے موقع پر طیارے کو واٹر سیلوٹ پیش کیا گیا۔

ریاض اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار 7 پروازیں

پی اے اے کے مطابق ریاض ایئر ریاض اور اسلام آباد کے درمیان ہفتہ وار 7 پروازیں چلائے گی۔

ریاض ایئر کی افتتاحی تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے شرکت کی۔

پاک سعودی فضائی تعاون میں اہم سنگ میل

ڈی جی پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایئر وائس مارشل ذیشان سعید نے ریاض ایئر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

ڈی جی پی اے اے نے کہا کہ ریاض ایئر کی آمد سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی رابطوں میں مزید اضافہ ہوگا، جبکہ ریاض ایئر کا پاکستان میں فضائی آپریشنز کا آغاز پاک سعودی فضائی تعاون میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

بعد ازاں ریاض ایئر کی افتتاحی پرواز 272 مسافروں کے ساتھ اسلام آباد سے روانہ ہوگئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp