3 شادیوں کے بعد عون چوہدری سے دوبارہ رشتہ کیوں جوڑا؟ نور بخاری کا بڑا انکشاف

پیر 17 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق پاکستانی اداکارہ نور بخاری نے سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی، اپنی زندگی کے نشیب و فراز اور ماضی کے تجربات کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی ہے۔

حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نور بخاری نے بتایا کہ عون چوہدری سے دوبارہ شادی کا انہوں نے کبھی منصوبہ نہیں بنایا تھا بلکہ ان کے مطابق یہ رشتہ دوبارہ قائم ہونا اللہ کی طرف سے ان کی تقدیر میں لکھا تھا۔

نور بخاری نے کہا کہ دونوں کے درمیان محبت ہمیشہ موجود رہی یہی وجہ تھی کہ وقت گزرنے کے ساتھ وہ ایک بار پھر ایک دوسرے کے قریب آگئے۔ ان کے مطابق دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے، جس نے ان کے درمیان تعلق کو دوبارہ جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔

سابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ کر دین کی جانب توجہ مرکوز کی تو عون چوہدری کے دل میں بھی دین کی طرف آنے کا خیال پیدا ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ آج وہ اپنے شوہر اور چار بچوں کے ساتھ ایک خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکار ولی حامد خان نے اپنی سابقہ اہلیہ نور بخاری کے بارے میں کیا تبصرہ کیا؟

اپنی زندگی کے مختلف تجربات اور چار طلاقوں کا ذکر کرتے ہوئے نور بخاری نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں کئی مشکل مراحل دیکھے تاہم ان تجربات نے انہیں یہ سبق دیا کہ انسان کا اصل سہارا اللہ تعالیٰ ہے جو مشکل وقت میں بھی اسے تنہا نہیں چھوڑتا۔

نور بخاری نے کہا کہ وہ ماضی میں الجھنے کے بجائے اپنی موجودہ زندگی کو بہتر بنانے اور مستقبل پر توجہ دینے کو ترجیح دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’میری قبر کا حساب دینا ہے تو بولیں ورنہ خاموش رہیں‘ نور بخاری کا ناقدین کو جواب

دوسری شادی کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے نور بخاری نے خاص طور پر ان خواتین کا ذکر کیا جن کی بیٹیاں ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں دوسری شادی کی اجازت ہے تاہم ایسی خواتین کو فیصلہ کرتے وقت اپنی بیٹی کے مستقبل اور جذبات کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے کیونکہ دوسرا شوہر بچے کا حقیقی والد نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ بعض حالات میں سابق شوہر کے ساتھ صلح کرکے دوبارہ ازدواجی رشتہ قائم کرنا زیادہ بہتر انتخاب ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نور بخاری نے اپنی شادیوں کی تعداد کا انکشاف کردیا

واضح رہے کہ نور بخاری کی پہلی شادی عون چوہدری سے ہوئی تھی تاہم دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی اس کے بعد نور بخاری نے مزید دو شادیاں کیں جو طلاق پر ختم ہوئیں بعد ازاں نور بخاری نے عون چوہدری سے دوبارہ شادی کرلی، جو ان کی چوتھی شادی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp