ایشین گیمز کی تیاریاں، ایرانی کبڈی ٹیم مشترکہ ٹریننگ کیمپ کے لیے جمعرات کو اسلام آباد پہنچےگی

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جاپان میں ستمبر سے شروع ہونے والے ایشین گیمز کی بہترین تیاریوں کی غرض سے 2018 کی ایشین چیمپیئن ایرانی مردوں کی کبڈی ٹیم جمعرات کو اسلام آباد پہنچے گی۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن  کی دعوت پر منعقدہ اس مشترکہ کیمپ کا مقصد دونوں ٹیموں کو عالمی مقابلے سے قبل معیاری میچ پریکٹس فراہم کرنا ہے۔

پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور کے مطابق ایرانی ٹیم 27 اگست تک اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں قیام کرے گی، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر مشقیں اور پریکٹس میچز پاکستان اسپورٹس کمپلیکس کے رودہم ہال میں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:وہاڑی میں پہلوان دوران مقابلہ چل بسا، تماشائی غم میں ڈوب گئے

دونوں فیڈریشنز اس مشترکہ مشق کے دوران باقاعدہ ٹیسٹ سیریز کی میزبانی پر بھی غور کر رہی ہیں تاکہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو آزمایا جا سکے۔

پاکستانی اسکواڈ اور نوجوان کھلاڑیوں پر انحصار

پاکستان نے کیمپ کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا انتخاب کیا ہے جس میں اکثریت نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کی ہے۔

چیف کوچ راحت مقصود، محمد ارشد اور حامد مختار کی زیرِ نگرانی تربیت پانے والی اس ٹیم کے صرف 2 ارکان گزشتہ ایشین گیمز کا حصہ تھے۔

سیکریٹری پی کے ایف کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں میں آگے بڑھنے کا جذبہ موجود ہے اور ٹیم کی بحالی کے لیے یہ ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔

ایشین کبڈی میں بدلتا ہوا توازن

محمد سرور نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان اور بھارت ایشین اور سرکل اسٹائل کبڈی پر حکمرانی کرتے تھے، تاہم اب ایران اور جنوبی کوریا کی مسلسل پیشرفت نے روایتی توازن کو بدل دیا ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان ایگلز نے گرونانک کبڈی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

ایران نے 2018 میں سونے، جبکہ 2014 اور 2023 میں چاندی کا تمغہ جیتا ہے اور وہ خطے کی کسی بھی مضبوط ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاکستان ایشین گیمز میں کبڈی کے شعبے میں ہمیشہ کوئی نہ کوئی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے، جس میں 1998 اور 2006 کے سلور میڈلز جبکہ 2018 اور 2023 کے برونز میڈلز شامل ہیں۔

پاکستان فیڈریشن اس نوزائیدہ اسکواڈ کے ذریعے خطے میں اپنی کھوئی ہوئی روایتی بالادستی کو بحال کرنے اور آئندہ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل کی جنگ لڑنے کے لیے کوشاں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

پاکستان کو بدنام کرنے کی نئی سازش پکڑی گئی، طالبان انٹیلی جنس  کا اعترافی بیانات پر مبنی منفی منصوبے پر کام جاری

شاندانہ گلزار کے بیان پر علی امین گنڈاپور کا سخت ردعمل، مبینہ لیکڈ آڈیو سامنے آگئی

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں