کراچی کلفٹن میں گاڑی سے 2 افراد کی لاشیں برآمد

بدھ 19 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 کراچی کے علاقے کلفٹن میں سی ویو اپارٹمنٹس کے ایک گیراج میں کھڑی گاڑی سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، پولیس نے ابتدائی طور پر دونوں کی موت دم گھٹنے سے ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔

پولیس کے مطابق سی ویو اپارٹمنٹس میں گیراج سے بدبو آنے پر رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد گاڑی سے 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کلفٹن سے نوجوان مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد

درخشاں تھانے کے ایس ایچ او راشد علی نے بتایا کہ ایک متوفی کی شناخت 34 سالہ اسداللہ کے نام سے ہوئی ہے جو کیماڑی کے علاقے گلشن سکندرآباد، شیرین جناح کالونی کا رہائشی تھا اور اپارٹمنٹس میں مقیم ایک بزرگ شہری کے ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق دوسرے شخص کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان معلوم ہوتی ہے تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس نے بتایا کہ اسداللہ کی لاش ڈرائیونگ سیٹ جبکہ دوسرے شخص کی لاش گاڑی کی پچھلی نشست سے ملی۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد کو نیم برہنہ حالت میں پایا گیا، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں کی موت کو 1 سے 2 روز گزر چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:صوابی میں مکان سے باپ سمیت 4 بچوں کی لاشیں برآمد

واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ کو طلب کیا، جس نے گاڑی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے۔

بعد ازاں گاڑی کو گیراج سے منتقل کردیا گیا جبکہ دونوں لاشیں طبی و قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردی گئیں۔

ایس ایچ او راشد علی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں بظاہر موت کی وجہ دم گھٹنا معلوم ہوتی ہے تاہم حتمی وجہ موت پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

پولیس نے گاڑی اور جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے واقعے کے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: فلیٹ سے 4 خواتین کی تشدد زدہ اور گلا کٹی لاشیں برآمد

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی اسی اپارٹمنٹس میں پارک کی گئی ایک گاڑی سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

پولیس کے مطابق اس وقت سی ویو اپارٹمنٹس کے بلاک 28 کے پارکنگ ایریا میں کھڑی سفید پراڈو سے لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جن میں مرد کی شناخت ریٹائرڈ فوجی افسر شہباز ملک کے نام سے ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمی ایوارڈز میں ’وِڈوز بے‘ کا راج، ایک سیزن میں ریکارڈ 14 ایوارڈز

انگلینڈ کے خلاف چھکوں کی برسات کرنے والے رضا اللہ وطن پہنچ گئے، ایئرپورٹ پر شاندار استقبال

وزیراعظم  شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا  فیصل کریم کنڈی کی اہم ملاقات، کیا کچھ زیر بحث آیا؟

آئینی عدالت کا عمران خان کی اسپتال منتقلی کیس سے جڑے تمام مقدمات کی سماعت کا فیصلہ

’اسٹریٹ موومنٹ نہیں کرسکتے تو واپس آجاؤ مگر پشتو فلموں والے سین چھوڑ دو‘، سہیل آفریدی کی جعلی گرفتاری پر لوگوں کا ردعمل

ویڈیو

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

جمہوریت ہی پاکستان کے لیے بہترین نظام ہے، یوم جمہوریہ پر ارکان پارلیمنٹ کی متفقہ رائے

پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کو وفاق سے ملنے والے 22 ہزار ارب روپے عوام پر خرچ نہیں ہوئے، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘