ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

جمعہ 21 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں جمعے کی رات سے 23 اگست تک مون سون کی سرگرمیوں میں اضافے اور مغربی ہواؤں کے سلسلے کے باعث بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ، اچانک سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے سے خبردار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت طیاروں کو موسمیاتی حدت بڑھانے والی سفید لکیروں سے بچانے میں مدد دے گی

محکمہ موسمیات کے مطابق خطے میں داخل ہونے والی مون سون کی مضبوط ہوائیں بالائی سطح پر موجود مغربی ہواؤں کے نظام کے ساتھ مل کر ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کی رات سے کشمیر، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر شدید بارش بھی ہوسکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان

کشمیر کے وادی نیلم، مظفرآباد، راولا کوٹ، پونچھ، باغ، کوٹلی، بھمبر اور میرپور میں جمعے کی رات سے 23 اگست تک بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

گلگت بلتستان کے دیامر، استور، غذر، اسکردو اور ہنزہ سمیت مختلف اضلاع میں بھی اس دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا میں بارش

خیبر پختونخوا کے پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، سوات، دیر، چترال، کوہستان، مردان، صوابی، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ملحقہ قبائلی اضلاع میں جمعے کی شام سے 23 اگست تک وسیع پیمانے پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد اور پنجاب

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور لاہور میں جمعے کی رات سے اتوار کی صبح تک موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔

پنجاب کے وسطی اور جنوبی اضلاع سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، لیہ اور ڈیرہ غازی خان میں ہفتے کے روز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بلوچستان کے موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں جمعے کی شام اور ہفتے کے دوران بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

اربن فلڈنگ اور اچانک سیلاب کا خدشہ

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ہفتے اور اتوار کے دوران شدید بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، مردان، صوابی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

اسی طرح کشمیر، مری، گلیات، اسلام آباد اور راولپنڈی کے مقامی نالوں اور پہاڑی ندی نالوں میں اچانک طغیانی اور سیلاب آسکتا ہے۔

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے خاص طور پر خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری اور آزاد کشمیر کے حساس اور پہاڑی راستے متاثر ہوسکتے ہیں۔

سیاحوں اور مسافروں کو احتیاط کی ہدایت

محکمہ موسمیات نے شمالی علاقوں کا رخ کرنے والے مسافروں اور سیاحوں کو انتہائی احتیاط برتنے اور بارش کے شدید دورانیے میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

کسانوں کو بھی بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر فصلوں سے متعلق سرگرمیوں کا شیڈول تبدیل کرنے اور مویشیوں کو محفوظ مقامات پر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اداروں اور مقامی انتظامیہ کو ہائی الرٹ رہنے اور ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حساس علاقوں میں ضروری مشینری اور دیگر وسائل کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی