ہماری باری آئی تو صرف 2 چھٹیاں؟ صارفین کی حکومت پر تنقید

منگل 20 جون 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت کے نوٹیفیکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے اداروں میں 2 جبکہ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والوں کو 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومت نے عید کے پُر مسرت موقع پر چھٹیاں برباد کرنے کا ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے  لکھا کہ مسلم دنیا نے عید کے موقع پر پورے ہفتے کی چھٹی دے رکھی ہے جبکہ ہماری حکومت نے عید کے دن سے چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا ہے، انہوں نے حکومت کو تنیقد کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ لوگ قربانی کے جانور کب خریدیں گے اور  جو لوگ عید پر اپنے آبائی علاقوں کا رُخ کرتے ہیں کیا وہ عید کے دن سفر کریں گے؟

حسن نامی صارف نے لکھا کہ امپورٹڈ حکومت بدھ  کی چھٹی کھا گئی ہے اور عید پر صرف 4 چھٹیاں دینے کا اعلان کیا ہے۔

عید کی چھٹیوں کا انتظار کرتے ہوئے صحافی عمر برنی نے حکومت کی جانب سے کم چھٹیوں کے اعلان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جس عید پر ہم نے ڈیوٹی دی اس پر پانچ چھٹیاں اور عید الاضحیٰ پر جب ہماری چھٹی کی باری آئی تو صرف 2 چھٹیاں۔

جہاں بعض صارفین نے حکومت کو تنیقد کا نشانہ بنایا وہیں چند صارفین نے حکومت سے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ جمیل خان نامی صارف کا کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے جاتے ہیں ان کو گھر واپس جاتے ہوئے بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا اس لیے حکومت کو چاہیے کہ اس فیصلے پرا یک بار پھر غور کیا جائے۔

یاد رہے اس سے قبل سوشل میڈیا پر عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا ایک جعلی نوٹیفیکیشن بھی گردش کرتا رہا جس کے مطابق 27 جون سے یکم جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘