شہریوں کے لیے بڑی سہولت: نادرا سینٹرز پر پاسپورٹ پروسیسنگ شروع کرنے کی تجویز پر غور

منگل 25 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر ہی پاسپورٹ کی درخواستیں اور پروسیسنگ کی سہولیات فراہم کرنے کی تجویز پر عملدرآمد کے لیے متحرک ہو گئی ہے تاکہ شہریوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ دونوں سروسز ایک ہی چھت تلے میسر آ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: پینشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ مفت، نادرا نے سہولت کے مراکز بھی بڑھا دیے

اس سلسلے میں ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس محمد علی رندھاوا نے نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر سے اہم ملاقات کی۔

نادرا کے منتخب رجسٹریشن سینٹرز پر پاسپورٹ پروسیسنگ کے جدید ماڈیولز کی تنصیب پر غور کیا گیا تاکہ ایک ہی جگہ دونوں محکموں کی خدمات دی جا سکیں۔

پاک آئی ڈی موبائل ایپ: نادرا کی مشہور پاک آئی ڈی موبائل ایپلیکیشن میں پاسپورٹ سے متعلق خدمات کی شمولیت کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

جدید ٹیکنالوجی اور اصلاحات: دونوں اداروں نے سروس ڈیلیوری کو مزید تیز، شفاف اور آسان بنانے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام، پالیسی اصلاحات اور ڈیٹا شیئرنگ کے باہمی فریم ورک پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیے: نادرا کا چِپ کے بغیر نیا شناختی کارڈ متعارف، کیا پرانے کارڈ ختم ہوجائیں گے؟

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کا کہنا تھا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال اور اداروں کے باہمی تعاون کے ذریعے شہریوں کو عالمی معیار کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی اسپتال منتقلی کا معاملہ: سپریم کورٹ نے توہین عدالت درخواست کی جلد سماعت کی استدعا مسترد کردی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف گلوبل سسٹین ایبلٹی لیڈرشپ ایوارڈ کے لیے نامزد

کراچی میں میوزک کے شائقین کے لیے بڑی خبر، عالمی شہرت یافتہ ڈی جے ایکس ویل 19 ستمبر کو پرفارم کریں گے

چین میں ٹیسلا سمیت 40 لاکھ سے زائد الیکٹرک گاڑیاں واپس بلا لی گئیں، وجہ کیا ہے؟

وزیراعظم سے سعودی کاروباری وفد کی ملاقات، زراعت، توانائی اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کا عزم

ویڈیو

ستمبر ’ستم گر‘: کیا استحکام پاکستان پارٹی کا وجود ختم ہونے جارہا ہے؟

اپوزیشن کو بار بار مذاکرات کی دعوت دے کر اب تھک چکا ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق

دور افتادہ علاقوں میں معیاری تعلیم کے فروغ کے لیے معاون فاؤنڈیشن کی کاوشیں

کالم / تجزیہ

اِکّو اَلف تیرے دَرکار

مولانا کیا چاہتے ہیں؟

کیا شہباز حکومت توہینِ عدالت کے ’جرم‘ میں گھر جا سکتی ہے؟