پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی، پیٹرول 50، ڈیزل 19پیسے سستا

جمعرات 27 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کردیا ہے، جس کا اطلاق 28 اگست 2026 کے لیے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں اسٹریٹجک پیٹرولیم ریزرو کا قیام: پٹرولیم ڈویژن نے امکانات کا جائزہ شروع کر دیا

وزارتِ توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی ردوبدل کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کے تحت پٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343.10 روپے سے کم ہوکر 342.60 روپے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

اسی طرح ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 371.80 روپے سے گھٹ کر 371.61 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp