نیو یارک: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے دورے پر خالصتان حامی سکھ مظاہرین کا احتجاج

اتوار 30 اگست 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی شہر نیو یارک میں بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے دورے پر خالصتان حامی سکھ مظاہرین نے احتجاج کیا۔

نیو یارک میں واقع میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر مظاہرین نے بھارتی حکومت اور ہندو قوم پرستی کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔

مظاہرین نے بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

خالصتان حامی تنظیم سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسل گُرپتونت سنگھ پنوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی کی قیادت پر بھارت کو ایک مبینہ ’ہندو راشٹر‘ بنانے کا الزام عائد کیا۔

گُرپتونت سنگھ پنوں نے 1984 کے گولڈن ٹیمپل آپریشن، 1992 میں بابری مسجد کی شہادت اور منی پور میں مسیحیوں کے خلاف تشدد کا حوالہ دیا۔

انہوں نے بھارتی ریاستی اداروں پر سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے خلاف مبینہ طور پر استعمال ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp